قومی خبریں

مہاتما گاندھی کے ملک میں تشدد کی کوئی جگہ نہیں: اشوک گہلوت

اشوک گہلوت نے کہا کہ آج پوری دنیا تشدد اور بدامنی سے لڑ رہی ہے۔ ایسے وقت میں صرف گاندھیائی سوچ ہی دنیا کو امن اور عدم تشدد کی طرف لے جا سکتی ہے۔

اشوک گہلوت، تصویر یو این آئی
اشوک گہلوت، تصویر یو این آئی 

جے پور: مہاتما گاندھی کے افکار کو آج پوری دنیا کے لیے موزوں قرار دیتے ہوئے راجستھان کے وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت نے کہا کہ گاندھی کے ملک میں تشدد کی کوئی جگہ نہیں ہے، اشوک گہلوت آج سوائی مان سنگھ اسٹیڈیم میں گاندھی جینتی کے موقع پر منعقدہ سرو دھرم پراتھنا سبھا اور گاندھی سدبھاؤنا سمان تقریب سے خطاب کر رہے تھے، انہوں نے کہا کہ مہاتما گاندھی نے اپنے خیالات اور طرز زندگی سے دنیا کو سچائی اور عدم تشدد کا پیغام دیا۔ ان کے عدم تشدد کے نظریے نے ملک کی آزادی کی تحریک کو متاثر کیا۔

Published: undefined

اشوک گہلوت نے کہا کہ آج پوری دنیا تشدد اور بدامنی سے لڑ رہی ہے۔ ایسے وقت میں صرف گاندھیائی سوچ ہی دنیا کو امن اور عدم تشدد کی طرف لے جا سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گاندھی جی نے اپنی عوامی زندگی کا آغاز جنوبی افریقہ میں کیا جہاں انہوں نے حکومت کی نسل پرستی کی پالیسی کو ختم کرنے کے لیے ستیہ گرہ کیا۔ گاندھی جی کی لکھی ہوئی ان کی سوانح عمری 'سچائی کے تجربات' سچائی اور عدم تشدد کے فلسفے پر مبنی ایک منفرد کام ہے۔ آج کی نوجوان نسل اسے ضرور پڑھیں۔ اس کے مطالعہ سے نوجوان نسل میں گاندھیائی سوچ کو پروان چڑھے گی۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ آج ہندوستان کو پوری دنیا میں عزت کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے کیونکہ ملک میں گاندھی جی کے عدم تشدد کے نظریہ کو تقویت ملتی ہے۔ گاندھی جینتی کے موقع پراشوک گہلوت نے پانچ گاندھیائی مفکروں کو گاندھی سدبھاؤنا سمان سے نوازا، جنہوں نے گاندھی جی کے نظریے پر عمل کرتے ہوئے سماج کی بہترین خدمات انجام دیں۔ ان میں مشہور گاندھیائی مفکر ڈاکٹر ایس این۔ سباراؤ (بعد از مرگ)، آنجہانی نیمی چند جین (بعد از مرگ)، آنجہانی امرناتھ بھائی جی، گاندھی پیس فاؤنڈیشن کے صدر کمار پرشانت اور بھگوان مہاویر وکلانگ سہایاتا سمیتی کے بانی اور سرپرست اعلی ڈاکٹر ڈی آر مہتہ شامل تھے۔ وزیر اعلیٰ نے انہیں 5 لاکھ روپے کے اعزازیہ، یادگاری، توصیفی اور شال پہنا کر نوازا۔

Published: undefined

وزیراعلی نے کہا کہ سماج کے لئے بہترین کام کرنے والے گاندھیائی مفکرین کو ہر سال گاندھی سدبھاؤنا سمان دیا جائے گا۔ اس کے ساتھ انہوں نے محکمہ انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی کے مربوط پورٹل کا بھی افتتاح کیا۔ پروگرام میں پوری ریاست کے لوگوں نے اکٹھے ہو کر تمام مذاہب کی عبادت کرنے کا عالمی ریکارڈ بنایا۔ اس کے لیے ورلڈ بک آف ریکارڈ، لندن کے نمائندے پرتھم بھلا نے وزیر اعلیٰ کو ایک عارضی سرٹیفکیٹ دیا۔

Published: undefined

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ پہلی بار گاندھی جی کے افکار کی تشہیر کے لیے سرکاری طور پر ایک الگ محکمہ بنایا گیا ہے۔ راجستھان ایسا کرنے والی واحد ریاست ہے۔ انہوں نے کہا کہ مہاتما گاندھی کے اصولوں اور نظریات پر عمل کرتے ہوئے تشدد سے پاک معاشرے کے قیام کے لیے امن اور عدم تشدد کا محکمہ قائم کیا گیا ہے۔ یہ محکمہ گاندھی جی کے نظریات کو گھر گھر پہنچانے کے لیے کام کر رہا ہے، تاکہ عام لوگ ہر طرح کے تشدد کو ختم کرنے کی لئے راغب ہوں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined