
آئی اے این ایس
بہار کی سمراٹ چودھری کی قیادت والی بی جے پی حکومت میں کابینہ توسیع اور محکموں کی تقسیم کے بعد سابق وزیر اعلیٰ نتیش کمار کے بیٹے نشانت کمار نے باضابطہ طور پر اقتدار کی سیاست میں انٹری حاصل کر لی ہے۔ طویل عرصے تک سیاسی سرگرمیوں سے دور رہنے والے نشانت کمار کو ریاست کا نیا وزیر صحت بنایا گیا ہے۔ ان کی تقرری کے فوراً بعد آر جے ڈی نے جے ڈی یو اور بی جے پی پر کنبہ پروری کو لے کر طنزیہ حملہ شروع کر دیا ہے۔
Published: undefined
خیال رہے کہ نشانت کمار اس وقت بہار اسمبلی یا قانون ساز کونسل، کسی بھی ایوان کے رکن نہیں ہیں، لیکن آئینی ضابطے کے مطابق انہیں چھ ماہ کے اندر کسی ایک ایوان کی رکنیت حاصل کرنا ہوگی۔ سیاسی حلقوں میں ان کی تقرری کو نتیش کمار کے ممکنہ سیاسی جانشین کے طور پر بھی دیکھا جا رہا ہے۔
نشانت کمار کی وزارت کو لے کر سب سے زیادہ بحث اس لیے ہو رہی ہے کیونکہ جے ڈی یو اور بی جے پی برسوں سے لالو یادو خاندان پر کنبہ پروری کے الزامات عائد کرتی رہی ہیں۔ اب آر جے ڈی نے اسی معاملے پر پلٹ وار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو جماعتیں خاندانی سیاست کے خلاف تقریریں کرتی تھیں، وہ خود اقتدار میں اپنے خاندان کو آگے لا رہی ہیں۔
Published: undefined
آر جے ڈی نے سوشل میڈیا پوسٹ میں طنزیہ انداز اپناتے ہوئے نشانت کمار کو وزیر بننے پر مبارکباد دی اور لکھا کہ ’عوامی جدوجہد‘ کے بعد انہیں وزارت ملی ہے۔ پارٹی نے طنز کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ برسوں تک دوسروں پر کنبہ پروری کا الزام لگانے والے اب خود اسی راستے پر چل پڑے ہیں۔
آر جے ڈی نے لکھا، ’’تقریباً 500 برسوں سے زمین پر جدوجہد کرنے والے اور 140 کروڑ ووٹ لے کر آنے والے نشانت کمار کو وزیر بننے پر مبارکباد۔” پارٹی نے اس کے ذریعے جے ڈی یو اور بی جے پی پر کنبہ پروری کا الزام دہرایا۔
Published: undefined
سیاسی مبصرین اس تقرری کو نتیش کمار کی مستقبل کی حکمت عملی سے بھی جوڑ کر دیکھ رہے ہیں۔ حالیہ سیاسی تبدیلیوں اور نتیش کمار کے استعفیٰ کے بعد بہار کی سیاست میں نئی صف بندی سامنے آئی ہے، جس میں سمراٹ چودھری وزیر اعلیٰ بنے ہیں جبکہ جے ڈی یو اور بی جے پی نے اقتدار کی نئی شراکت داری قائم کی ہے۔
کابینہ میں محکموں کی تقسیم بھی خاصی اہم سمجھی جا رہی ہے۔ جے ڈی یو نے طویل عرصے تک تعلیم محکمہ اپنے پاس رکھا تھا، لیکن اس بار یہ محکمہ بی جے پی کے حصے میں گیا ہے۔ بی جے پی کے متھلیش تیواری کو وزیر تعلیم بنایا گیا ہے جبکہ جے ڈی یو کو محکمہ صحت حاصل ہوا، جس کی ذمہ داری نشانت کمار کے سپرد کی گئی۔
Published: undefined
اس کے علاوہ وجے سنہا کو زراعت، وجندر پرساد یادو کو مالیات، شروَن کمار کو دیہی ترقی، آشوک چودھری کو خوراک و صارفین تحفظ اور شریئسی سنگھ کو صنعت و کھیل کا قلمدان دیا گیا ہے۔ وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری نے عمومی انتظامیہ، کابینہ سکریٹریٹ، نگرانی اور شہری ہوا بازی سمیت کئی اہم محکمے اپنے پاس رکھے ہیں۔
Published: undefined
Follow us: WhatsApp, Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined