قومی خبریں

نتیش نے کھٹکھٹایا ’مہاگٹھ بندھن‘ کا دروازہ، تیجسوی نے کہا ’نو اِنٹری‘

نتیش کمار کے ذریعہ لالو پرساد کا حال چال پوچھے جانے کے بعد بہار کی سیاست گرما گئی ہے اور پھر سے لالو-نتیش دوستی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے لیکن تیجسوی یادو نے ایسی باتوں کو سرے سے خارج کر دیا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے طویل مدت کے بعد بیمار چل رہے لالو پرساد یادو کو فون کر کے ان کا حال چال پوچھا ہے۔ کافی دنوں سے بیمار چل رہے لالو پرساد کا علاج اس وقت ممبئی کے ایشین ہارٹ انسٹی ٹیوٹ میں چل رہا ہے اور وہ ایک ساتھ کئی طرح کے مرض میں مبتلا ہیں۔ نتیش کمار کا اپنے سابق ساتھی لالو پرساد کو فون کر کے حال چال پوچھنا’مہاگٹھ بندھن‘ کا دروازہ کھٹکھٹانے کے مترادف ہے لیکن لالو پرساد یادو کے بیٹے اور آر جے ڈی لیڈر تیجسوی یادو نےاس سلسلے میں ایک بیان دے کر ظاہر کر دیا ہے کہ اب مہاگٹھ بندھن میں ان کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے۔

ذرائع کے مطابق 26 جون کو جس وقت نتیش کمار کا فون لالو پرساد یادو کے پاس آیا تھا اس وقت وہاں تیجسوی یادو بھی موجود تھے۔ اس فون کال کے بعد سیاست تیز ہو گئی ہے اور قیاس لگائے جانے شروع ہو گئے ہیں کہ ایک بار پھر آر جے ڈی اور جنتا دل یو ایک ساتھ آ سکتے ہیں۔ حالانکہ بہار کے سابق وزیر اعلیٰ اور حزب مخالف لیڈر تیجسوی یادو نے واضح لفظوں میں کہہ دیا ہے کہ آر جے ڈی کو نتیش کمار جیسے دھوکہ باز لیڈر کا ساتھ منظور نہیں ہے۔ انھوں نے نتیش کمار کی مہاگٹھ بندھن میں واپسی کو سرے سے خارج کر دیا ہے۔ ایک ٹوئٹ میں تیجسوی نے لکھا ہے کہ ’’اتوار کے روز لالو یادو جی کا فسٹولا کا آپریشن ہوا تھا، لیکن حیرانی ہے کہ نتیش جی نے گزشتہ چار مہینے سے بیمار لالو جی کا حال چال نہیں لیا۔ آج فون کر کے پوچھا۔ شاید انھیں پتہ چلا ہے کہ بی جے پی اور این ڈی اے کے لوگ اسپتال جا کر آر جے ڈی سپریمو کی عیادت کر رہے ہیں، اسی لیے انھوں نے بھی فون کال کیا۔‘‘

Published: undefined

تیجسوی یادو نے نتیش کمار کے دوبارہ مہاگٹھ بندھن میں شامل ہونے کی قیاس آرائیوں سے متعلق کیے گئے ایک سوال کے جواب میں میڈیا سے کہا کہ ’’اس بات کی گارنٹی کون دے گا کہ نتیش کمار بی جے پی کے ساتھ آئندہ نہیں جائیں گے؟ جنتا دل یو کو کبھی مہاگٹھ بندھن میں شامل نہیں کیا جائے گا۔ میڈیا سے بات چیت کے دوران تیجسوی نے کہا کہ نتیش کمار نے بہار کا بیڑا غرق کر دیا ہے اور مینڈیٹ کی بے عزتی کی ہے۔ نتیش کمار دھوکہ باز آدمی ہیں اور انھوں نے بہار کے سبھی لوگوں کو دھوکہ دینے کا کام کیا ہے۔‘‘ جب تیجسوی سے یہ سوال کیا گیا کہ اگر کانگریس نتیش کمار کو ساتھ لانے کی کوشش کرتی ہے تو آر جے ڈی کا کیا رخ رہے گا، تو انھوں نے کہا کہ ’’آپ ایسا کیوں سوچ رہے ہیں۔ جنتا دل یو کے لیڈران راہل گاندھی کے بارے میں کیا کہتے ہیں یہ کانگریس کو سنائی نہیں دیتا ہے ۔ جب راہل گاندھی مجھے لنچ کے لیے لے کر گئے تھے تب ان کے ترجمان نے کہا تھا کہ یہ دو بدعنوانوں کا ملن ہے۔‘‘ وہ مزید کہتے ہیں کہ ’’کون کیا بول رہا ہے اس پر توجہ دینے کی ضرورت نہیں ہے۔ ہمارا کانگریس کے ساتھ طویل رشتہ قائم رکھنے کی بات ہو چکی ہے، ہم سب ایک ساتھ مل کر بی جے پی کو اقتدار سے ہٹائیں گے۔‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • سیبی کی کارروائی ایک بار پھر اڈانی گروپ، بی جے پی اور ان کے حامیوں کے جھوٹے دعووں پر مہر: کانگریس

  • ,
  • ’لگتا ہے وزیر اعظم ایمس کا جائزہ لینے آ رہے ہیں‘، پی ایم مودی کے دربھنگہ دورہ پر تیجسوی یادو کا طنز