قومی خبریں

’مر جانا قبول ہے لیکن ان کے ساتھ جانا منظور نہیں‘، وزیر اعلیٰ نتیش کمار کا بی جے پی پر شدید حملہ

بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے واضح الفاظ میں کہہ دیا ہے کہ مر جانا قبول ہے لیکن اب ان کے (بی جے پی) ساتھ جانا قبول نہیں ہے۔

نتیش کمار، تصویر یو این آئی
نتیش کمار، تصویر یو این آئی 

بہار میں بی جے پی اور جنتا دل یو کے پھر سے اتحاد کی قیاس آرائیوں کے درمیان پیر کے روز بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے بی جے پی پر شدید حملہ کیا ہے۔ انھوں نے صاف لہجے میں کہہ دیا ہے کہ مر جانا قبول ہے لیکن اب ان کے ساتھ جانا منظور نہیں۔ پٹنہ میں ایک تقریب میں شرکت کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انھوں نے بی جے پی کو متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ ابھی انتخاب تو ہونے دیجیے، سب پتہ چل جائے گا۔ ساتھ ہی سوال کیا کہ انھیں (بی جے پی والوں کو) بہار کے بارے میں کچھ معلوم ہے؟

Published: undefined

نتیش کمار نے کہا کہ ہم لوگ تو اٹل جی کو ماننے والے تھے اس لیے ان کے ساتھ تھے۔ اس کے بعد تو ہم لوگوں نے انھیں چھوڑ دیا تھا، بعد میں پیچھے پڑ کر 2017 میں ساتھ لے آئے۔ بعد میں لگ گیا کہ وہ بالکل غلط تھے۔ انھوں نے کہا کہ 2020 کے انتخاب میں جو ہمارے ساتھ کیا گیا وہ سبھی کو بتا چکا ہوں۔ ہم وزیر اعلیٰ نہیں بننا چاہتے تھے، لیکن زبردستی وزیر اعلیٰ بنا دیا۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ وہ لوگ ہم لوگوں کے ہی ووٹ سے انتخاب جیتے ہیں۔

Published: undefined

نتیش کمار نے صحافیوں سے کہا کہ وہ اچھی طرح سے جان لیں کہ اب کبھی بھی ان کے ساتھ جانا قبول نہیں، بلکہ اس سے اچھا تو مر جانا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ اس سے قبل اتوار کو بی جے پی کی ریاستی ایگزیکٹیو کی میٹنگ کے بعد بی جے پی نے بھی اعلان کیا تھا کہ نتیش کمار بہار کی سیاست میں بوجھ بن گئے ہیں۔ بی جے پی نے صاف لفظوں میں کہا کہ مستقبل میں نتیش کمار کے ساتھ قطعی کوئی اتحاد نہیں ہوگا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined