قومی خبریں

نتیش کمار این ڈی اے قانون ساز پارٹی کے لیڈر منتخب، پھر بنیں گے وزیر اعلیٰ

جے ڈی یو کے قومی صدر نتیش کمار قانون ساز پارٹی کے لیڈر منتخب کر لئے گئے ہیں، وہ ایک مرتبہ پھر بہار کے وزیر اعلیٰ بننے جا رہے ہیں، جبکہ بی جے پی کے لیڈر سشیل مودی نائب وزیر اعلیٰ ہوں گے

بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار / یو این آئی
بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار / یو این آئی 

پٹنہ: جے ڈی یو کے قومی صدر نتیش کمار ایک بار پھر این ڈی اے کی قانون ساز پارٹی کے لیڈر منتخب کر لئے گئے ہیں اور وہ ایک مرتبہ پھر بہار کے وزیر اعلیٰ بننے جا رہے ہیں۔ بی جے پی کے رہنما سشیل مودی دوبارہ ریاست کے نائب وزیر اعلیٰ بنائے جائیں گے۔

Published: undefined

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی)، جنتا دل یونائیٹڈ (جے ڈی یو)، ہندوستانی عوام مورچہ (ایچ اے ایم) اور وکاس شیل انسان پارٹی (وی آئی پی) کے نومنتخب اراکین اسمبلی اور قانون ساز کونسلروں کی آج ہوئی مشترکہ میٹنگ میں قانون ساز پارٹی کے لیڈر کے طور پر نتیش کمار کے نام پر مہر ثبت کر دی گئی۔

Published: undefined

دریں اثنا، وزیر اعلی کی سرکاری رہائش گاہ ایک آنے مارگ پر جے ڈی یو کے نومنتخب ممبران اسمبلی اور ایم ایل سی کی آج ہوئی میٹنگ میں نتیش کمار کو اتفاق رائے سے پارٹی کی لیجسلیچر پارٹی کا لیڈر منتخب کیا گیا۔ اس میٹنگ میں جے ڈی یو کی ریاستی صدر واششٹھ نارائن سنگھ، ریاستی ایگزیکٹو صدر اشوک چودھری، جنرل سکریٹری آر سی پی سنگھ اور سینئر لیڈر بیجیندر پرساد یادو بھی موجود تھے۔

Published: undefined

ادھر بی جے پی کے اجلاس کے دوران کٹیہار سے رکن اسمبلی تارکیشور پرساد کو بی جے پی قانون ساز پارٹی کا لیڈر منتخب کیا گیا ہے جبکہ رینو دیوی کو نائب لیڈر بنایا گیا ہے۔ خیال رہے کہ بہار کے اسمبلی انتخابات میں چار این ڈی اے کی چار جماعتوں سے 125 ارکان اسمبلی منتخب ہوئے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined