
پٹنہ: بہار اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر تیجسوی پرساد یادو نے منگل کے روز کہا کہ وزیراعلیٰ اور جنتادل یونائیٹیڈ (جے ڈی یو) کے قومی صدر نتیش کمار نے شہریت ترمیمی بل کی حمایت کر کے عوام کے ساتھ راشٹریہ سوئم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) اور بھارتیہ جنتا پارٹی ( بی جے پی ) سے بھی بڑا دھوکہ کیا ہے۔
Published: undefined
یادو نے یہاں راشٹریہ جنتادل ( آرجے ڈی ) کی قومی کونسل کے اجلاس اور گیارہویں کھلی میٹنگ کو خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بی جے پی اور قومی جمہوری اتحاد ( این ڈی اے ) نے شہریت ترمیمی بل لاکر ملک کو توڑنے کاکام کیا ہے ۔مینڈیٹ کا وشواس گھاٹ کیاجارہا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعلیٰ تنیش کمار نے اس بل کو حمایت دے کر آر ایس ایس اور بی جے پی سے کہیں زیادہ ملک کی عوام کے ساتھ وشواس گھات کیا ہے ۔
Published: undefined
آرجے ڈی لیڈر نے کہاکہ نتیش کمار کے اس رویے سے جے ڈی یو کے اندر بھی کافی عدم اطمینان ہے ۔ انہوں نے کسی بھی لیڈر کا نام لئے بغیر کہاکہ جے ڈی یو کے کئی لیڈر پالا بدلنے کیلئے تیار بیٹھے ہیں اور صرف تھوڑا زور لگانے کی ضرورت ہے ۔ حالانکہ انہوں نے کہاکہ وہ منفی سیاست میں یقین نہیں رکھتے ۔
Published: undefined
یادو نے کہا کہ ملک ابھی بہت ہی برے دور سے گذر رہا ہے ۔ آرجے ڈی صدر لالو پرساد یادو نے سال 2014 میں سوال اٹھایا تھاکہ بی جے پی حکومت میں ملک بچے گا یا ٹوٹے گا ۔ انہوںنے کہاکہ ” اگر اس وقت لوگ ہوشیار ہو گئے ہوتے تو بی جے پی کی قیادت میں این ڈی اے اقتدار میں نہیں آتی ۔ آرجے ڈی صدر اگر ہم لوگوںکے بیچ ہوتے تو ملک اور بہار کو یہ دن دیکھنا نہیں پڑتا۔
Published: undefined
اپوزیشن لیڈر نے کہاکہ رات کے اندھیرے میں حکومتیں بدل جارہی ہیں ۔ اندھیرے میں ہی بڑے ۔ بڑے فیصلے لئے جارہے ہیں۔ ملک میں ترقیاتی کام نہیں ہورہے ہیں۔ انہوںنے سوالیہ لہجے میں کہاکہ نوٹ بندی اور جی ایس ٹی سے لوگوں کو کیا فائدہ ہوا ۔ نوٹ بندی سے روزگار اور بدعنوانی کیا ختم ہو گئی ہے ۔
Published: undefined
آرجے ڈی لیڈر نے کہاکہ وزیراعلیٰ مسٹر کمار سے اب ریاست سنبھل نہیں رہا ہے اور وہ تھک گئے ہیں ۔ ریاست میں جرائم اور بدعنوانی اپنے شباب پر ہے ۔ آئے دن عصمت دری کے واقعات رونما ہورہے ہیں۔ انہوںنے الزام عائد کیا کہ مسٹر کمار نے فرقہ واریت ، جرائم اور بدعنوانی سے سمجھوتہ کرلیا ہے ۔سرجن گھوٹالے جیسے اب تک ریاست میں 45 گھوٹالے ہو چکے ہیں ۔ شراب بندی کے نام پر گھر گھر ہوم ڈلیوری کی جارہی ہے ۔
Published: undefined
Follow us: WhatsApp, Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined