آئی اے این ایس
نئی دہلی (یو این آئی): ہندوستان نے ایک بڑی فوجی کارروائی میں پاکستان اور مقبوضہ کشمیر میں دہشت گردوں کے 9 ٹھکانوں کو نشانہ بنایا اور انہیں تہس نہس کر دیا۔ ’آپریشن سندور‘ جس کی قیادت کرنل صوفیہ قریشی اور ونگ کمانڈر ویومیکا سنگھ کر رہی تھیں، نے 25 منٹ کے دوران کالعدم لشکر طیبہ، جیش محمد اور دیگر انتہاپسند تنظیموں کی پناہ گاہوں کو نشانہ بنایا اور 80 سے زیادہ دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔
Published: undefined
فوجی کارروائی میں ان تنظیموں کے کچھ بڑے اہلکاروں بھی نشانہ بنایا گیا اور خفیہ اطلاعات کے مطابق یہ دہشت گرد وہاں پر اپنی دہشت گردانہ سرگرمیاں چلا رہے تھے۔ ان ٹھکانوں پر 26 میزائل داغے گئے اور کوشش یہ رہی کہ شہریوں کو کسی قسم کا نقصان نہ پہنچے۔ اس کارووائی میں 60 سے زیادہ دہشت گرد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ جن 9 مقامات کو نشانہ بنایا گیا، ان میں مظفر آباد، کوٹلی، بہاول پور، راول کوٹ، چک سواری، بمبر، وادی نیلم، جہلم اور چکوال شامل ہیں۔
Published: undefined
ان حملوں سے دہشت گردوں کی کمر ٹوٹ گئی ہے اور ان میں وہ صلاحیت نہیں رہی کہ وہ کوئی دہشت گرد سرگرمی انجام دے سکیں۔ حکومت نے واضح کیا کہ پاکستان کے کسی بھی فوجی ٹھکانے کو نشانہ نہیں بنایا گیا ہے۔ یہ کارروائی اس لئے کرنی پڑی کیونکہ پہلگام حملے کو جس طرح سے دہشت گردوں نے انجام دیا ، ان کے خلاف کارروائی کی اشد ضرورت تھی۔
سیٹلائٹ تصاویر سے یہ معلوم ہوا کہ دہشت گرد وہاں سرگرم ہیں اور ہندوستان میں ان کے بہت سارے سلیپر سیل کام کر رہے ہیں، جن کے ذریعے وہ بے گناہ لوگوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined