قومی خبریں

مہاراشٹر میں دردناک سڑک حادثہ، ٹرک-پٹرول ٹینکر کی شدید ٹکر میں 9 افراد زندہ جلے

ٹکر اتنی شدید تھی کہ دونوں ٹرکوں میں آگ لگ گئی اور اس کی زد میں آ کر 9 افراد نے جائے حادثہ پر ہم دم توڑ دیا، حادثہ میں دونوں گاڑیوں کے ڈرائیوروں کی بھی موت ہو گئی۔

سڑک حادثہ، تصویر یو این آئی
سڑک حادثہ، تصویر یو این آئی 

مہاراشٹر کے چندرپور میں جمعہ کی علی الصبح دردناک حادثہ ہوا۔ جانکاری کے مطابق شدید حادثہ میں 9 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ جانکاری کے مطابق تیز رفتار سے آ رہے ایک ٹرک اور پٹرول ٹینکر آپس میں ٹکرا گئے ہیں۔ ٹکر اتنی شدید تھی کہ دونوں ٹرکوں میں آگ لگ گئی اور آگ کی زد میں آ کر 9 لوگوں نے موقع پر دم توڑ دیا۔ حادثہ میں دونوں گاڑیوں کے ڈرائیوروں کی بھی موت ہو گئی۔ حالانکہ لاش اتنی بری طرح جل گئی ہیں کہ ان کی شناخت کرنا مشکل ہو رہا ہے۔

Published: undefined

اس شدید حادثہ کے بعد کئی گھنٹوں تک چندرپور شہر کی طرف جانے والی سڑک پر ٹریفک جام کا نظارہ دیکھنے کو ملا۔ شاہراہ کے دونوں طرف گاڑیوں کی طویل قطار دکھائی دے رہی تھی۔ آگ کی لپٹوں سے پاس کے جنگل میں آگ لگ گئی۔ چندر پور پولیس کا کہنا ہے کہ شہر کے اہم شاہراہ پر اجئے پور گاؤں کے پاس ایک پٹرول ٹینکر اور ٹرک کی آمنے سامنے ٹکر ہوئی ہے۔ ٹرک کے ٹائر کے پھٹنے کے بعد وہ بے قابو ہو کر سامنے سے آ رہے ٹینکر سے ٹکرا گیا اور اس میں شدید آگ لگ گئی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined