قومی خبریں

این آئی اے نے لارنس بشنوئی کے مفرور معاون کو کیا گرفتار

این آئی اے اہلکار نے کہا کہ یدھویر جیل میں بدنام زمانہ گینگسٹر لارنس بشنوئی کا ساتھی ہے۔ وہ گزشتہ کئی دنوں سے گرفتاری سے بچ رہا تھا۔

<div class="paragraphs"><p>سوشل میڈیا</p></div>

سوشل میڈیا

 

نئی دہلی: این آئی اے نے جیل میں قید گینگسٹر لارنس بشنوئی کے ایک مفرور ساتھی کو دہشت گردی اور گینگسٹر ڈرگ اسمگلنگ نیٹ ورک میں ملوث ہونے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔ ایک عہدیدار نے ہفتہ کو یہ جانکاری دی۔ ملزم کی شناخت ہریانہ کے فتح آباد کے رہنے والے یدھویر سنگھ عرف سندھو کے طور پر کی گئی ہے۔ این آئی اے اہلکار نے کہا کہ یدھویر جیل میں بدنام زمانہ گینگسٹر لارنس بشنوئی کا ساتھی ہے۔ وہ گزشتہ کئی دنوں سے گرفتاری سے بچ رہا تھا۔

Published: undefined

این آئی اے کی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ یدھویر ہندوستان کے مختلف حصوں میں خوفناک بدمعاشوں اور مجرموں کے استعمال کے لیے سرحد پار ہتھیار اسمگل کرتا ہے۔ بشنوی اور سنڈیکیٹ کے ارکان کے حکم پر یدھویر نے جرائم پیشہ گروہ کے ارکان کے ساتھیوں کو بھی پناہ فراہم کی۔ عہدیدار نے بتایا کہ این آئی اے نے قبل ازیں 24 مارچ کو 14 ملزمان کے خلاف آئی پی سی، آرمس ایکٹ اور یو اے (پی) ایکٹ کی مختلف دفعات کے تحت چارج شیٹ داخل کی تھی۔

Published: undefined

یہ مقدمہ ہندوستان اور بیرون ملک مقیم مجرمانہ سنڈیکیٹس/گینگ کے ارکان کی طرف سے رچی گئی سازش سے متعلق ہے تاکہ دہلی اور ملک کے دیگر حصوں میں دہشت گردانہ سرگرمیوں کو انجام دینے کے لیے فنڈز اکٹھے کرنے اور نوجوانوں کو بھرتی کیا جا سکے۔

Published: undefined

اہلکار نے کہا کہ اب تک کی تحقیقات سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ یہ سازشیں مختلف ریاستوں کی جیلوں میں رچی جا رہی تھیں اور بیرون ملک مقیم کارکنوں کے ایک منظم نیٹ ورک کے ذریعے اسے انجام دیا جا رہا تھا۔ اس معاملے میں مزید تفتیش جاری ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined