
فائل تصویر آئی اے این ایس
قومی انسانی حقوق کمیشن (این ایچ آر سی) نے اڈیشہ کے چیف سکریٹری اور کئی سینئر سرکاری افسران کو سمن جاری کرتے ہوئے کٹک شہر کی گنجان آبادی والے علاقے میں بنیادی شہری سہولیات کے التزام سے متعلق اپنے سابقہ احکامات کی مبینہ طورپر پیروی نہ کرنے کے معاملے میں 9 جولائی کو کمیشن کے روبرو ذاتی طور پر پیش ہونے کی ہدایت دی ہے۔
Published: undefined
کمیشن نے اپنے ہدایات کی ''جان بوجھ کر نافرمانی'' کو ایک سنگین معاملہ قرار دیتے ہوئے چیف سکریٹری، محکمہ ٹرانسپورٹ کے پرنسپل سکریٹری، کٹک کے کلکٹر و ضلع مجسٹریٹ، پولیس سپرنٹنڈنٹ (ایچ آر پی سی) اور کٹک میونسپل کارپوریشن کے میونسپل کمشنر کو طلب کیا ہے۔ جمعہ کو جاری اپنے حکم میں این ایچ آر سی نے کہا کہ افسران کٹک میونسپل کارپوریشن کے وارڈ نمبر 56 کے رہائشیوں کی شکایات کے ازالے کے لیے کیے گئے اقدامات سے متعلق تسلی بخش کارروائی رپورٹ پیش کرنے میں ناکام رہے ہیں۔
Published: undefined
عرضی میں الزام لگایا گیا ہے کہ 1997 سے میونسپل کارپوریشن کی حدود میں شامل ہونے کے باوجود اس علاقے کے تقریباً 50 ہزار باشندے اب بھی مناسب نکاسیٔ آب، پختہ سڑکوں، اسٹریٹ لائٹس اور عوامی بس سروس سمیت بنیادی شہری سہولیات سے محروم ہیں۔ شکایت کنندگان نے کوآکھائی ندی کے پل کی خستہ حالت کی طرف بھی توجہ دلائی اور دعویٰ کیا کہ بھاری گاڑیوں کی بے قابو آمدورفت اور حکام کی جانب سے ضروری حفاظتی اقدامات نہ کیے جانے کے باعث عوام کی جانیں خطرے میں ہیں۔
Published: undefined
درخواست گزاروں کے مطابق بنیادی سہولیات اور عوامی تحفظ سے متعلق خدشات کو طویل عرصے سے نظر انداز کیا جا رہا ہے، جو ان کے بنیادی اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔ فوری مداخلت کا مطالبہ کرتے ہوئے انہوں نے این ایچ آر سی سے درخواست کی تھی کہ متعلقہ حکام کو مناسب شہری سہولیات کی فراہمی اور رہائشیوں کے تحفظ کے لیے فوری اقدامات کرنے کی ہدایت دی جائے۔
Published: undefined
Follow us: WhatsApp, Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined