قومی خبریں

عصمت دری معاملہ کے ملزم نومنتخب رکن پارلیمنٹ اتل رائے کو سپریم کورٹ نے دیا جھٹکا

عصمت دری معاملہ میں ملزم اور اتر پردیش کے گھوسی لوک سبھا سیٹ سے بی ایس پی-سماجوادی پارٹی کے کامیاب امیدوار اتُل رائے کو سپریم کورٹ سے راحت نہیں ملی ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

اتر پردیش کے گھوسی پارلیمانی سیٹ سے کامیاب نومنتخب بی ایس پی رکن پارلیمنٹ اتل رائے کو سپریم کورٹ نے جھٹکا دیا ہے۔ عدالت نے عصمت دری معاملہ میں گرفتاری سے چھوٹ دینے کا مطالبہ کرنے والی ان کی عرضی کو خارج کر دیا ہے۔ واضح رہے کہ اتل رائے پر گرفتاری کی تلوار لٹک رہی ہے اور وہ اس وقت فرار ہیں۔

Published: 27 May 2019, 10:10 PM IST

اس سے قبل سپریم کورٹ نے اتل رائے کو گرفتاری سے بچانے والی عرضی کو بھی ٹھکرا دیا تھا۔ اتحاد کے امیدوار اتل رائے نے اپنے خلاف درج عصمت دری کے ایک معاملے میں 23 مئی تک راحت دینے کا مطالبہ کیا تھا۔ جس پر جسٹس اندرا بنرجی اور جسٹس سنجیو کھنہ کی تعطیل بنچ نے سماعت کے دوران کہا تھا کہ یہ رد کرنے والا معاملہ نہیں ہے۔

Published: 27 May 2019, 10:10 PM IST

قابل ذکر ہے کہ یکم مئی کو وارانسی کے ایک پولس اسٹیشن میں درج ایف آئی آر میں ایک کالج کی طالبہ نے اتر پردیش کے گھوسی سے نومنتخب بی ایس پی رکن پارلیمنٹ اتل رائے پر جنسی استحصال کا الزام عائد کیا تھا۔ طالبہ کا الزام ہے کہ رائے اپنی بیوی سے ملوانے کی بات کہہ کر اسے گھر لے گئے تھے اور وہاں اس کا جنسی استحصال کیا تھا۔ حالانکہ اتل رائے نے اپنے لگے الزام سے انکار کیا ہے۔ رائے کے وکیل نے اس معاملے کو سیاست سے متاثر بتاتے ہوئے کہا کہ یہ بس عام انتخاب میں بی ایس پی لیڈر کو تشہیر کرنے سے روکنے اور انھیں انتخاب میں ہرانے کے لیے کیا گیا۔

Published: 27 May 2019, 10:10 PM IST

دوسری جانب عصمت دری معاملہ میں اپنی گرفتاری سے بچانے کے لیے اتل رائے نے ہائی کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا تھا لیکن انھیں وہاں سے مایوسی ہاتھ لگی کیونکہ عدالت نے انھیں گرفتاری پر اسٹے دینے سے انکار کر دیا تھا۔ غور طلب ہے کہ اتل رائے نے لوک سبھا انتخابات میں اپنے نزدیکی حریف بی جے پی امیدوار ہری نارائن راجبھر کو 122018 ووٹوں سے ہرا کر گھوسی سیٹ جیتی ہے۔

Published: 27 May 2019, 10:10 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 27 May 2019, 10:10 PM IST