قومی خبریں

دہلی: معمولی تنازعہ پر پڑوسیوں میں تصادم، ایک شخص ہلاک، چھ افراد گرفتار

دہلی کے راجوری گارڈن کے علاقے رگھوویر نگر میں ایک پڑوسی نے معمولی تنازعہ پر دوسرے پڑوسی کے اہل خانہ پر حملہ کر دیا۔ اس دوران ایک شخص کی موت ہو گئی۔ اس معاملے میں پولیس نے چھ افراد کو گرفتار کیا ہے

تصویر بشکریہ ٹوئٹر
تصویر بشکریہ ٹوئٹر 

نئی دہلی: دہلی کے راجوری گارڈن کے علاقے رگھوویر نگر میں ایک پڑوسی نے معمولی تنازعہ پر دوسرے پڑوسی کے اہل خانہ پر حملہ کر دیا۔ اس دوران ایک شخص کی موت ہو گئی۔ اس معاملے میں پولیس نے چھ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

Published: undefined

معاملہ پیر کی شب 11 بجے کا ہے۔ جب مغربی دہلی کے راجوری گارڈن کے علاقے میں ایک پڑوسی نے دو پڑوسیوں کے درمیان جھگڑے کے بعد ایک پڑوسی گروپ نے دوسرے پڑوسی گروپ پر حملہ بول دیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ پرینکا اور ترون کے مابین کسی بات کو لے کر جھگڑا ہوا تھا۔

Published: undefined

اسی دوران مکیش نامی شخص نے ترون سے کہا کہ آپ جھگڑا بند کریں اور نازیبا کلیمات کا استعمال نہ کریں۔ اس پر ترون مشتعل ہو گیا اور اس نے مکیش پر حملہ کر دیا۔ دوسری طرف ترون کی طرف سے بڑی تعداد میں لوگ لاٹھیوں کے ساتھ مکیش کے گھر پہنچے اور مکیش کے اہل خانہ پر حملہ کر دیا، جس میں مکیش کا بھائی روپش ہلاک ہوگیا۔

Published: undefined

دریں اثنا، معاملہ بڑھتا ہوا دیکھ کر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور صورتحال پر قابو پا لیا۔ عینی شاہدین کے مطابق، حملہ کرنے والے افراد کا تعلق 30 سے ​​40 کے درمیان تھی۔ موقع پر 2 کانسٹیبل پہنچے لیکن معاملہ بڑھتا ہوا دیکھا تو وہ وہاں سے چلے گئے۔ علاقے کے لوگوں کا کہنا ہے کہ اگر پولیس صحیح وقت پر پہنچتی تو شاید معاملہ اتنا نہ بڑھتا اور روپیش کی جان نہ جاتی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined