قومی خبریں

یوپی میں نئے ارکان اسمبلی نے حلف لیا، جیل میں قید اعظم خان اور ناہید حسن حلف برداری سے محروم

رام پور کے رکن اسمبلی اعظم خان اور کیرانہ سے رکن اسمبلی ناہید حسن جیل میں قید ہونے کی وجہ سے حلف نہیں لے پائے۔

یو پی اسمبلی، تصویر یو این آئی
یو پی اسمبلی، تصویر یو این آئی Ritesh Yadav

لکھنؤ: یوپی اسمبلی میں نومنتخب ارکان کو حلف دلانے کا سلسلہ پیر کے روز سے شروع ہوا اور منگل کے روز اسمبلی کے 42 نئے ارکان نے ایوان کی رکنیت کا حلف لیا۔ اسمبلی ہال میں منعقدہ حلف برداری تقریب کے دوران گورنر کی جانب سے نامزد سینئر رکن سریش کھنہ نے ایوان کے دیگر ارکان کو حلف دلایا۔ رام پور کے رکن اسمبلی اعظم خان اور کیرانہ سے رکن اسمبلی ناہید حسن جیل میں قید ہونے کی وجہ سے حلف نہیں لے پائے۔

Published: undefined

خیال رہے کہ اعظم خان اس سے پہلے رام پور سے رکن پارلیمنٹ تھے اور انہوں نے حال ہی میں لوک سبھا رکنیت سے استعفی دیا ہے۔ اعظم خان اس وقت سیتاپور جیل میں قید ہیں۔ حلف برداری تقریب کے دوران حزب اقتدار کی جانب سے جہاں ’جے شری رام‘، ’بھارت ماتا کی جے‘ اور ’بندے ماترم‘ جیسے نعرے لگائے جا رہے تھے تو سماجوادی پارٹی کی جانب سے ’جے بھیم‘، ’جے سماجواد‘ اور ’جے جوان، جے کسان‘ کے نعرے بلند کئے گئے۔

Published: undefined

اس دوران وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے تمام ارکان اسمبلی کو مبارک باد پیش کی اور امید ظاہر کی کہ تمام ارکان ریاست کی ترقی کے لئے یکجا ہو کر کام کریں گے۔ اس مرتبہ ایوان میں یوگی آدتیہ ناتھ اکیلے ہی ایسے رکن نہیں ہیں جو زعفرانی لباس پہنتے ہیں بلکہ حلف لینے والوں میں بجنور کی چاند پور سیٹ سے منتخب سماجوادی پارٹی کے سوامی اومویش، پیلی بھیت کی برکھیڑا سیٹ سے جیتنے والے بی جے پی کے جے درتھ عرف سوامی پروکتانند اور کپلوستو سے بی جے پی کے رکن اسملبی شیامدھنی راہی بھی زعفرانی دستار باندھے اور اسی رنگ کا دھوتی کرتا پہنے ہوئے نظر آئے۔

Published: undefined

خیال رہے کہ پہلے دن کل 348 ارکان نے حلف لیا تھا۔ پیر کے روز سب سے پہلے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے رکن اسمبلی کے طور پر حلف لیا، اس کے بعد قائد حزب اختلاف اکھلیش یادو نے حلف لیا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined