قومی خبریں

’نہ تو سماجوادی پارٹی ٹوٹ رہی ہے اور نہ ہی پارٹی کے اراکین پارلیمنٹ‘، راج بھر کے دعوے پر شیوپال یادو کا جوابی حملہ

شیوپال یادو نے کہا کہ ’سماجوادی پارٹی کا کوئی بھی ایم پی ٹوٹنے والا نہیں ہے۔ لوگ جان بوجھ کر اپنی ٹی آر پی بڑھانے کے لیے اور انتخاب کے دوران سیٹوں کی تعداد بڑھانے کے لیے اس طرح کی باتیں کرتے رہتے ہیں‘

شیوپال یادو، تصویر آئی اے این ایس
شیوپال یادو، تصویر آئی اے این ایس 

سماجوادی پارٹی کے سینئر لیڈر شیوپال یادو نے پارٹی میں پھوٹ سے متعلق اوم پرکاش راج بھر کے بیان کی سخت مذمت کی ہے۔ شیوپال یادو نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لوگوں کو جھوٹ بولنے کی عادت ہو گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی وہ سازش بھی کرتے رہتے ہیں۔ نہ تو سماجوادی پارٹی ٹوٹ رہی ہے اور نہ ہی پارٹی کے اراکین پارلیمنٹ ٹوٹ رہے ہیں۔

Published: undefined

نیوز ایجنسی ’اے این آئی‘ سے بات کرتے ہوئے شیوپال یادو نے اوم پرکاش راج بھر کے بیان کو سرے سے خارج کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ ’’سماجوادی پارٹی کا کوئی بھی رکن پارلیمنٹ ٹوٹنے والا نہیں ہے۔ یہ لوگ جان بوجھ کر اپنی ٹی آر پی بڑھانے کے لیے اور انتخاب کے دوران سیٹوں کی تعداد بڑھانے کے لیے اس طرح کی باتیں کرتے رہتے ہیں۔‘‘

Published: undefined

شیوپال یادو نے کہا کہ مجھے تو لگتا ہے کہ وہ لوگ اس طرح کا ’ٹویٹ‘ جان بوجھ کر کرتے ہیں، لیکن اس کے لیے انہیں پیسہ بھی ملتا ہے، اسی وجہ سے وہ اس طرح کی باتیں پھیلاتے ہیں اور جھوٹ پر جھوٹ بولتے ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ سماجوادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو کی قیادت میں 2027 میں اتر پردیش میں حکومت بنے گی۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ اوم پرکاش راج بھر کو پوری ریاست میں کوئی بھی سنجیدگی سے نہیں لیتا ہے۔

Published: undefined

شیوپال یاد کے علاوہ سماجوادی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ سناتن پانڈے نے بھی اوم پرکاش راج بھر کے بیان پر سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے ’آئی اے این ایس‘ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’’سب سے پہلے تفصیلی معلومات دینے کے لیے ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ میں صاف طور پر کہنا چاہتا ہوں کہ میں پارٹی نہیں چھوڑوں گا۔ یہ ایک سیدھا جواب ہے۔ زندگی بھر، خواہ میں سیاست میں رہوں یا نہ رہوں، خواہ میں رکن پارلیمنٹ رہوں یا نہ رہوں، میرا پورا وجود سماج واد میں بسا ہوا ہے۔ دنیا کی کوئی بھی طاقت مجھے سماج واد اور سماجوادی پارٹی سے الگ نہیں کر سکتی۔‘‘

Published: undefined

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined