قومی خبریں

آج نیٹ کا دوبارہ امتحان: 1.38 لاکھ کیمرے، 51,000 جیمر، 88,000 اہلکار تعینات

این ٹی اے نے بے مثال حفاظتی اقدامات نافذ کیے ہیں، ملک بھر میں 5,440 امتحانی مراکز پر 1.38 لاکھ سے زیادہ سی سی ٹی وی کیمرے اور 51,000 سے زیادہ جیمرز نصب ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

 

نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی(این ٹی اے)نے 21 جون کو شیڈول نیٹ یو جی 2026 کے دوبارہ امتحان کی تیاری مکمل کر لی ہے۔ این ٹی اے نےنیٹ یو جی 2026 کا امتحان مبینہ پیپر لیک ہونے کے الزامات کے بعد منسوخ کر دیا  گیا تھا۔ ایجنسی نے کہا کہ شفاف اور منصفانہ امتحان کو یقینی بنانے کے لیے ملک بھر میں بے مثال حفاظتی اور نگرانی کے اقدامات نافذ کیے گئے ہیں۔ این ٹی اے نے امیدواروں اور والدین سے بھی گزارش کی ہے کہ وہ صرف سرکاری معلومات پر بھروسہ کریں اور سوشل میڈیا پر مبینہ پیپر لیک جیسے گمراہ کن دعووں سے محتاط رہیں۔

Published: undefined

نیٹ یو جی 2026کا دوبارہ امتحان پورے ہندوستان کے 551 شہروں میں واقع 5,440 امتحانی مراکز اور بیرون ملک 14 مراکز پر لیا جائے گا۔ یہ امتحان 12 ہندوستانی زبانوں بشمول انگریزی میں لیا جائے گا۔ ملک بھر سے 2.2 ملین سے زائد امیدواروں کی شرکت متوقع ہے۔ این ٹی اے کے مطابق تمام کمروں میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے گئے ہیں۔ کل 138,560 سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے گئے ہیں ، جن کی قومی، ریاستی اور وزارت کی سطح پر لائیو فیڈز کی نگرانی کی جائے گی۔

Published: undefined

الیکٹرانک ذرائع سے دھوکہ دہی کو روکنے کے لیے 51,311 جیمرز تعینات کیے گئے ہیں۔ ان میں سے 17,054 جیمر ای سی آئی ایل اور 34,257 جیمرز بی ای ایل کے ذریعے فراہم کیے گئے ہیں۔ امیدواروں کی شناخت کو یقینی بنانے کے لیے حفاظتی انتظامات مزید سخت کر دیے گئے ہیں۔ ملک بھر میں 38,795 فریسکنگ اہلکار اور 48,448 بائیو میٹرک تصدیق کے اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔ بائیو میٹرک تصدیق کے لیے اہلکاروں کی تعداد کو دوگنا کر دیا گیا ہے، اور تیز رفتار اور شفاف امتحانی عمل کو یقینی بنانے کے لیے چہرے کی تصدیق کو بھی نافذ کیا گیا ہے۔

Published: undefined

ہر امتحانی ہال میں دو انویجیلیٹرس موجود ہوں گے۔ مزید برآں، ہر سنٹر پر 10 سے زائد اضافی امتحانی اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔ سی سی ٹی وی نگرانی کی نگرانی اور تکنیکی مسائل کو فوری طور پر حل کرنے کے لیے 5,440 مراکز میں سے ہر ایک پر سینٹر سسٹم آفیسر (سی ایس او) کو بھی مقرر کیا گیا ہے۔ این ٹی اے نے تقریباً 6,700 مبصرین کو امتحانی مراکز پر تعینات کیا ہے۔ مزید برآں، 100 سے زیادہ ورچوئل مبصرین مرکزی طور پر لائیو سی سی ٹی وی فیڈز کی نگرانی کریں گے۔ ایجنسی نے کہا کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کا بھی اے آئی پر مبنی ٹکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے تجزیہ کیا جائے گا تاکہ کسی بھی مشکوک سرگرمی یا بے ضابطگی کی فوری شناخت کی جاسکے۔

Published: undefined

ریاستی حکومتوں، ضلعی انتظامیہ، پولیس، نیم فوجی دستوں، ہندوستانی فضائیہ، اور محکمہ ڈاک کو بھی امتحان کے آسانی سے انعقاد کے لیے ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔ ہر امتحانی مرکز پر اوسطاً 40 سے 50 سکیورٹی اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔ بینک آفیشلز کو تقریباً 1500 بینک برانچوں میں خصوصی ڈیوٹی پر تعینات کیا گیا ہے جو کہ خفیہ امتحانی مواد کو محفوظ کر رہے ہیں، جبکہ محکمہ ڈاک ملک بھر میں تقریباً 700 کلیکشن سنٹرز سے او ایم آرا شیٹس اکٹھا کرنے کا ذمہ دار ہوگا۔ این ٹی اے نے بتایا کہ ہفتہ کو ملک بھر میں فرضی مشقیں کی گئیں، جن میں جیمرز، سی سی ٹی وی کیمروں، بائیو میٹرک سسٹمز اور چیکنگ کے انتظامات کی جانچ کی گئی۔تمام سینٹر کوآرڈینیٹرز نے بھی امتحانی مواد کی نگہبان بینکوں میں ذخیرہ ہونے کی تصدیق کی۔ امیدواروں کی سہولت کے لیے امتحانی مراکز میں پینے کا پانی، او آر ایس، ایمبولینس اور والدین کے لیے ویٹنگ ایریا جیسی سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔ امتحانی ہالوں میں دیوار کی گھڑیاں، اضافی رف ورک پیجز، اور بائیں ہاتھ والے طلباء کے لیے خصوصی انتظامات شامل ہیں۔

Published: undefined

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined