
راؤز ایونیو کورٹ / آئی اے این ایس
نیٹ-یوجی 2026 پیپر لیک اور امتحان میں دھاندلی معاملے میں گرفتار ملزم شبھم کھیرنار کو ریمانڈ ختم ہونے کے بعد اتوار (24 مئی) کو سی بی آئی نے دہلی کی راؤز ایونیو کورٹ میں پیش کیا۔ ملزم کو اسپیشل جج روچی اگروال اسرانی کی عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں عدالت نے اسے 6 جون تک عدالتی حراست میں بھیج دیا۔
Published: undefined
سی بی آئی کے مطابق شبھم کھیرنار مہاراشٹر کے ناسک ضلع کے نندگاؤں کا رہنے والا ہے۔ اس نے مدھیہ پردیش کی شری ستیا سائی یونیورسٹی سے بی اے ایم ایس (آیوروید) کی پڑھائی کی ہے۔ تحقیقاتی ایجنسی کا الزام ہے کہ شبھم نے پونے کے ایک مشتبہ شخص سے نیٹ کا پیپر 10 لاکھ روپے میں خریدا تھا اور بعد میں اسے ہریانہ کے ایک خریدار کو 15 لاکھ روپے میں فروخت کر دیا۔
Published: undefined
غورطلب ہے کہ سی بی آئی نے 13 مئی کو ناسک سے شبھم کھیرنار کو گرفتار کیا تھا۔ اس سے قبل 20 مئی کو راؤز ایونیو کورٹ نے اس کی 5 دن کی سی بی آئی کسٹڈی بڑھا دی تھی۔ نیٹ پیپر لیک معاملے میں گرفتار دیگر 5 ملزمان فی الحال 2 جون تک عدالتی حراست میں ہیں۔
Published: undefined
سی بی آئی نے اب تک پیپر لیک اور امتحان میں دھاندلی کے الزام میں مجموعی طور پر 6 لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔ گرفتار ملزمان میں ناسک کے شبھمن کھیرنار، جے پور کے منگی لال بِوال، وکاس بوال اور دنیش بوال، گروگرام کے یش دیال اور مہاراشٹر کے اہلیہ نگر کے دھننجے لوکھنڈے شامل ہیں۔
Published: undefined
قابل ذکر ہے کہ 3 مئی کو منعقد ہونے والے نیٹ یو جی امتحان میں پیپر لیک اور بے ضابطگی کے الزامات سامنے آئے تھے، جس کے بعد معاملے نے طول پکڑ لیا۔ ایجنسیوں کی ابتدائی تحقیقات میں امتحانی عمل کی شفافیت پر سوال اٹھے۔ اسی بنیاد پر امتحان کو منسوخ کرنے کا فیصلہ لیا اور اب نئے سرے سے منعقد کیا جائے گا۔
Published: undefined
اس پورے معاملہ کی سنگینی دیکھتے ہوئے تحقیقات کی ذمہ داری سنٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) کو سونپ دی گئی ہے۔ سی بی آئی اب یہ پتہ لگانے میں مصروف ہے کہ پیپر لیک کے پیچھے کون سا نیٹورک یا سنڈیکیٹ کام کر رہا تھا اور اس میں کون کون سے لوگ شامل ہیں۔
Published: undefined
Follow us: WhatsApp, Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined