قومی خبریں

محروم افراد تک پہنچنے کے لیے عملی پالیسی کی ضرورت: وزیر اعظم مودی

پی ایم مودی نے کہا کہ محروم لوگوں تک پہنچنے کے لیے طے شدہ مشن موڈ میں کام کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پردھان منتری وشوکرما یوجنا کا مقصد کاریگروں اور چھوٹے کاروبار سے وابستہ لوگوں کی مدد کرنا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>پی ایم مودی، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

پی ایم مودی، تصویر آئی اے این ایس

 
CP

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ حکومت ملک کے دور دراز علاقوں کے لوگوں تک پہنچنے کی کوشش کر رہی ہے اور ان میں سے کئی لوگوں کو پہلی بار سرکاری اسکیموں کا فائدہ مل رہا ہے۔ زیادہ تر کاریگر دلت، قبائلی، پسماندہ برادریوں سے ہیں یا خواتین ہیں اور ان تک پہنچنے اور انہیں فوائد فراہم کرنے کے لیے ایک عملی حکمت عملی کی ضرورت ہوگی۔

Published: undefined

ہفتہ کو ’پردھان منتری وشوکرما کوشل سمان‘ پر بجٹ سے قبل ویبینار سے خطاب کرتے ہوئے پی ایم مودی نے کہا کہ محروم لوگوں تک پہنچنے کے لیے طے شدہ مشن موڈ میں کام کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پردھان منتری وشوکرما یوجنا کا مقصد کاریگروں اور چھوٹے کاروبار سے وابستہ لوگوں کی مدد کرنا ہے۔

Published: undefined

وزیراعظم نے کہا کہ چھوٹے کاریگر مقامی دستکاری کی مصنوعات کی تیاری میں اہم رول ادا کرتے ہیں۔ پی ایم وشوکرما یوجنا انہیں بااختیار بنانے پر توجہ مرکوز کرتی ہے۔ اس اسکیم کا مقصد روایتی کاریگروں اور دستکاروں کی مالا مال روایات کا تحفظ کرتے ہوئے انہیں فروغ دینا ہے۔ ہندوستان کی ترقی کے سفر کے لیے ضروری ہے کہ گاؤں کے ہر طبقے کو اس کی ترقی کے لیے بااختیار بنایا جائے۔ ملک کے وشوکرما کی ضروریات کے مطابق اس کے ہنر مندانہ ڈھانچے کو از سر نو تشکیل دینے کی ضرورت ہے۔ کاریگر اور دستکار اگر ویلیو چین کا حصہ بن جائیں تو انہیں مضبوط بنایا جا سکتا ہے۔

Published: undefined

یہ ویبینار 12 پوسٹ بجٹ ویبناروں کی سیریز کا اختتام ہے جس کا اہتمام مرکزی بجٹ 24-2023 میں اعلان کردہ اقدامات کو مؤثر طریقے سے نافذ کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کاریگروں کے زمروں جیسے بڑھئی، لوہار، مجسمہ ساز، مستری اور بہت سے دوسرے کو نظر انداز کیا گیا حالانکہ وہ معاشرے کا لازمی حصہ ہیں اور وہ معاشرے کی مضبوطی میں اپنا تعاون دیتے ہیں۔

Published: undefined

انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ اس ہنر مند افرادی قوت کو طویل عرصے سے نظر انداز کیا گیا تھا اور غلامی کے طویل برسوں میں ان کے کام کو غیر اہم سمجھا جاتا تھا۔ ہندوستان کی آزادی کے بعد بھی، حکومت کی طرف سے ان کی بہتری کے لیے کوئی مداخلت نہیں کی گئی اور اس کے نتیجے میں، خاندانوں نے ہنر اور دستکاری کے بہت سے روایتی طریقوں کو چھوڑ دیا تاکہ وہ کوئی اور ذریعہ معاش تلاش کرسکیں۔

Published: undefined

وزیر اعظم نے کہا کہ اس محنت کش طبقے نے صدیوں سے روایتی طریقوں کو استعمال کرتے ہوئے اپنے فن کو محفوظ کیا ہے اور وہ اپنی غیر معمولی صلاحیتوں اور منفرد تخلیقات کے ساتھ اپنی شناخت بنا رہے ہیں۔ ہنر مند کاریگر خود کفیل ہندوستان کے حقیقی جذبے کی علامت ہیں اور ہماری حکومت ایسے لوگوں کو نیو انڈیا کا وشوکرما مانتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پی ایم وشوکرما کوشل سمان یوجنا خاص طور پر ان کے لیے شروع کی گئی ہے، جہاں گاؤں اور قصبوں کے ہنر مند کاریگروں پر توجہ مرکوز کی گئی ہے جو اپنے ہاتھوں سے کام کرکے اپنی روزی کماتے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined