قومی خبریں

این ڈی اے کے وزرا نے انتخابات سے قبل منی پور کا دورہ کیا، تشدد کے بعد ’انڈیا‘ کا وفد موقع پر پہنچا: کانگریس

کانگریس نے مودی حکومت پر طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسمبلی انتخابات سے پہلے تمام وزراء منی پور کا دورہ کرتے تھے لیکن تشدد کے بعد صرف مرکزی وزیر داخلہ نے ریاست کا دورہ کیا لیکن کوئی ٹھوس نتیجہ نہیں نکلا

<div class="paragraphs"><p>جے رام رمیش / آئی اے این ایس</p></div>

جے رام رمیش / آئی اے این ایس

 

نئی دہلی: کانگریس نے مرکز کی بی جے پی حکومت پر طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسمبلی انتخابات سے پہلے تمام وزراء منی پور کا دورہ کرتے تھے لیکن تشدد کے بعد صرف مرکزی وزیر داخلہ نے ریاست کا دورہ کیا لیکن کوئی ٹھوس نتیجہ نہیں نکلا۔

Published: undefined

کانگریس نے مزید کہا کہ اس سے قبل پارٹی کے سابق سربراہ راہل گاندھی نے منی پور کا دورہ کیا تھا اور اب انڈین نیشنل ڈیولپمنٹ انکلوسیو الائنس (انڈیا) کا ایک وفد امن کی اپیل کرتے ہوئے دونوں برادریوں کے درد، تکلیف اور دہشت کی کہانیاں سننے کے لیے منی پور میں ہے۔

Published: undefined

مرکز میں بی جے پی زیرقیادت قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) حکومت پر تنقید کرتے ہوئے، کانگریس کے جنرل سکریٹری انچارج کمیونیکیشن جے رام رمیش نے ٹوئٹر پر لکھا ’’ریاست میں 2022 کے اسمبلی انتخابات تک این ڈی اے کے مرکزی وزیر ہر ہفتے اور کبھی کبھی ہر دوسرے دن منی پور کا دورہ کر رہے تھے۔‘‘

راجیہ سبھا کے رکن پارلیمنٹ نے لکھا ’’نسلی تشدد کے پھیلنے کے بعد سے مرکزی وزیر داخلہ نے صرف ایک بار دورہ کیا ہے، وہ بھی ایک ماہ سے زیادہ کی تاخیر کے بعد، جس کا کوئی ٹھوس اثر نہیں ہوا۔‘‘

Published: undefined

کانگریس لیڈر نے مزید لکھا ’’دریں اثنا، پہلے راہل گاندھی گئے اور اب ٹیم انڈیا کے 20 ارکان پارلیمنٹ کا ایک وفد منی پور میں ہے - دونوں برادریوں کے درد، تکلیف اور دہشت کی کہانیاں سن رہے ہیں، حالات کا جائزہ لے رہے ہیں اور لوگوں سے امن کی اپیل کر رہے ہیں۔‘‘

ان کا یہ تبصرہ ’انڈیا‘ کی 16 جماعتوں کے 21 ارکان پارلیمنٹ کے وفد کے تشدد سے متاثرہ منی پور کے دو روزہ دورے پر ہفتہ کو امپھال پہنچنے کے بعد سامنے آیا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined