قومی خبریں

این سی آر بی 2024: مودی حکومت میں خواتین اور دلتوں کے خلاف جرائم میں اضافہ، کانگریس نے حکومت کو گھیرا

کانگریس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر جاری ایک پوسٹ میں دعویٰ کیا کہ مرکز میں مودی کی قیادت والی حکومت کے دوران خواتین اور دلت طبقات کے خلاف جرائم کے واقعات مسلسل بڑھے ہیں۔

این سی آر بی، تصویر آئی اے این ایس
این سی آر بی، تصویر آئی اے این ایس 

کانگریس نے ’این سی آر بی‘ (نیشنل کرائم ریکارڈس بیورو) کی 2024 پر مشتمل تازہ رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے مودی حکومت کو کٹہرے میں کھڑا کر دیا ہے۔ کانگریس نے مودی حکومت میں خواتین اور دلتوں کے خلاف بڑھتے جرائم کے مسئلہ پر شدید فکر ظاہر کا اظہار کیا ہے۔ پارٹی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر جاری ایک پوسٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ مرکز میں نریندر مودی کی قیادت والی حکومت کے دوران خواتین اور دلت طبقات کے خلاف جرائم کے واقعات میں مسلسل اضافہ درج کیا گیا ہے، جو حکومت کے دعووں پر سنگین سوالات کھڑے کرتا ہے۔

Published: undefined

کانگریس کی جانب سے شیئر کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق 2024 میں خواتین کے خلاف جرائم کے سب سے زیادہ 66,398 معاملات اتر پردیش میں درج ہوئے۔ اس کے بعد مہاراشٹر میں 47,954، راجستھان میں 36,563، مغربی بنگال میں 34,360 اور مدھیہ پردیش میں 32,832 معاملات درج کیے گئے۔ پارٹی نے الزام لگایا کہ خواتین کی سلامتی کے معاملے میں حکومت کی پالیسیاں ناکام ثابت ہوئی ہیں اور بڑے بڑے دعووں کے باوجود خواتین خود کو محفوظ محسوس نہیں کر رہیں۔ کانگریس کا کہنا ہے کہ این سی آر بی کے اعداد و شمار اس حقیقت کو ظاہر کرتے ہیں کہ ملک میں خواتین کے خلاف جرائم ایک سنگین سماجی بحران کی شکل اختیار کر چکے ہیں۔

Published: undefined

کانگریس نے دلتوں کے خلاف جرائم کے اعداد و شمار بھی جاری کیے اور کہا کہ مودی حکومت کے دور میں ایسے معاملات میں بھی نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ پارٹی کے مطابق 2014 میں دلتوں کے خلاف جرائم کے 40,401 معاملات درج ہوئے تھے، جو 2024 میں بڑھ کر 55,698 تک پہنچ گئے۔ جاری اعداد و شمار کے مطابق 2015 میں 38,670، 2016 میں 40,801، 2017 میں 43,203، 2018 میں 42,793، 2019 میں 45,961، 2020 میں 50,291، 2021 میں 50,900، 2022 میں 57,582 اور 2023 میں 57,789 معاملات درج کیے گئے تھے۔ کانگریس نے دعویٰ کیا کہ گزشتہ 11 برسوں میں دلتوں کے خلاف جرائم کے مجموعی طور پر 5,24,089 معاملات درج ہوئے، جو تشویش ناک ہیں۔

Published: undefined

کانگریس نے سوال اٹھایا کہ اگر حکومت واقعی سماجی انصاف اور قانون کی حکمرانی کے تئیں سنجیدہ ہے تو پھر دلتوں اور خواتین کے خلاف جرائم میں مسلسل اضافہ کیوں ہو رہا ہے؟ کانگریس نے کہا کہ حکومت کو صرف تشہیری مہم چلانے کے بجائے زمینی سطح پر سخت اقدامات کرنے چاہئیں تاکہ کمزور طبقات کو تحفظ فراہم کیا جا سکے۔

Published: undefined

Follow us: WhatsAppFacebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined