قومی خبریں

نواب ملک آرتھر روڑ جیل منتقل، 21 مارچ تک عدالتی تحویل میں رکھنے کا حکم

نواب ملک پر الزام ہے کہ انہوں نےسترہ برس قبل داؤد ابراہیم کاسکر کے قریبی ساتھیوں سے کرلا کی ایک جائیداد خریدی تھی جس میں مبینہ طور پر کالے دھن کا استعمال ہوا تھا-

تصویر قومی آواز
تصویر قومی آواز 

ممبئی کی ایک خصوصی پی ایم ایل اے عدالت نے مہاراشٹر کے کابینی وزیر اور این سی پی لیڈر نواب ملک کو منی لانڑرنگ کے ایک معاملے میں 21مارچ تک عدالتی تحویل میں رکھے جانے کا حکم جاری کیا جس کے بعد نواب ملک کو ممبئ کے آرتھر روڑ جیل منتقل کیا گیا-اس سے قبل انھیں عدالت نے کل سات مارچ تک محکمہ اانفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ(ای ڈی ) کی تحویل میں رکھے جانے کا حکم جاری کیا تھا-

Published: 08 Mar 2022, 7:11 AM IST

نواب ملک کو 23 فروری کو گرفتار کیا تھا ان پر الزام ہے کہ انہوں نےسترہ برس قبل داؤد ابراہیم کاسکر کے چند قریبی ساتھیوں سے کرلا کی ایک جائیداد، گوالا کمپاؤنڈ کو خریدا تھا اور اس سودے کے درمیان مبینہ طور پر کالے دھن کا استعمال ہوا تھا-

Published: 08 Mar 2022, 7:11 AM IST

کل صبح انہیں سخت حفاظتی بندوبست میں سیشن جج آر کے روکڑے کی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں عدالت کی جانب سے عدالتی تحویل میں دئے جانے کے بعد انھیں آرتھر روڑ جیل منتقل کیا گیا۔ آرتھر روڑ میں ان کی آمد کے موقع پر راشٹروادی پارٹی کے سینکڑوں ورکرز باہر کھڑے تھے اور ان کی حمایت میں نعرہ لگا رہے تھے-

Published: 08 Mar 2022, 7:11 AM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 08 Mar 2022, 7:11 AM IST