قومی خبریں

’ہیٹ ویو‘ پر قومی انسانی حقوق کمیشن کا انتباہ، دہلی سمیت 21 ریاستوں کو جاری کیے رہنما خطوط

اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے قومی انسانی حقوق کمیشن نے بتایا کہ 2019 سے 2023 کے درمیان ملک میں ہیٹ اسٹروک یا لُو کی وجہ سے 3712 لوگوں کی موت درج کی گئی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>گرمی کی علامتی تصویر / آئی اے این ایس</p></div>

گرمی کی علامتی تصویر / آئی اے این ایس

 

شدید گرمی اور بڑھتی ہوئی ہیٹ ویو (لو) کی لہر کو دیکھتے ہوئے قومی انسانی حقوق کمیشن (این ایچ آر سی) نے ملک کی 21 ریاستوں اور دہلی کو الرٹ کرتے ہوئے پہلے سے تیاری کرنے کو کہا ہے۔ کمیشن نے واضح کیا ہے کہ ہر سال بڑھتی ہوئی گرمی اب صرف موسم کا مسئلہ نہیں ہے، بلکہ یہ براہ راست لوگوں کی زندگیوں اور معاش کے لیے خطرہ بن رہی ہے۔

Published: undefined

این ایچ آر سی نے اپنے خط میں ریاستوں کے چیف سکریٹریز کو ہدایت دی ہے کہ ہیٹ ویو سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے طبقوں جیسے غریب اور مزدور طبقہ، کھلے میں کام کرنے والے مزدور، بزرگ، بچے، نوزائیدہ اور خاص کر بے گھر لوگوں کی سیکورٹی کے لیے ٹھوس اور فوری اقدامات کیے جائیں۔ کمیشن کا کہنا ہے کہ ان طبقوں کے پاس نہ تو مناسب رہائش ہے اور نہ ہی ضروری وسائل جس کی وجہ سے گرمی کا اثر زیادہ مہلک ہوتا ہے۔

Published: undefined

اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے کمیشن نے بتایا کہ 2019 سے 2023 کے درمیان ملک میں ہیٹ اسٹروک یا لُو کی وجہ سے 3712 لوگوں کی موت درج کی گئی ہے۔ یہ اعداد و شمار صورتحال کی سنگینی کو ظاہر کرتا ہے اور اس بات کی طرف اشارہ کرتا ہے کہ اگر وقت رہتے مناسب قدم نہیں اٹھائے گئے تو حالات مزید بگڑ سکتے ہیں۔ اسی کے مدنظر این ایچ آر سی نے ریاستوں سے کہا کہ وہ اپنی اپنی سطح پر پہلے سے طے اسٹینڈرڈ آپریٹنگ پروسیزر (ایس او پی) یا نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے رہنما خطوط کے مطابق امدادی اقدامات نافذ کریں۔ اس میں پانی کی دستیابی، شیلٹر ہوم، صحت سے متعلق سہولیات اور بیداری مہم جیسے اقدام شامل ہیں، تاکہ ہیٹ ویو کے اثر کو کم کیا جا سکے اور جان و مال کے نقصان کو روکا جا سکے۔

Published: undefined

کمیشن نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ ریاستوں کو ضلعی سطح پر اٹھائے گئے اقدامات کی رپورٹ تیار کر اسے مجموعی طور پر بھیجنا ہوگا، تاکہ پورے ملک میں صورتحال کی نگرانی کی جا سکے اور ضرورت پڑنے پر مزید مداخلت کی جا سکے۔ قابل ذکر ہے کہ دہلی سمیت شمالی ہندوستان کی مختلف ریاستیں ان دنوں شدید گرمی کی زد میں ہیں، لیکن اب موسم بدلنے والا ہے۔ ہندوستانی محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) کے مطابق دہلی میں آئندہ 48 گھنٹوں میں لوگوں کو گرمی سے راحت مل سکتی ہے، 28 اپریل کو بارش ہونے کا امکان ہے جبکہ 29 اپریل کو دہلی میں یلو الرٹ جاری کیا گیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined