قومی خبریں

چوکیدار بھی ہیں اور چور بھی ہیں مودی: راہل

کانگریس کے صدر راہل گاندھی نے وزیر اعظم نریندر مودی پر رافیل سودے میں منمانی کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ اب یہ ثابت ہو گیا ہے کہ نریندر مودی چوكيدار بھی ہیں اور چور بھی ہیں۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی 

نئی دہلی: کانگریس کے صدر راہل گاندھی نے وزیر اعظم نریندر مودی پر رافیل سودے میں من مانی کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ اب یہ ثابت ہو گیا ہے کہ نریندر مودی چوكيدار بھی ہیں اور چور بھی ہیں۔

کانگریس ہیڈ کوارٹر میں منعقدہ پریس کانفرنس میں راہل گاندھی نے کہا کہ رافیل گھپلے کی پرتیں مسلسل کھل رہی ہیں۔ ایک اخبار میں شائع خبر کا حوالہ دیتے هوئے انہوں نے کہا کہ وزارت دفاع کے افسران نے بھی کہا ہے کہ رافیل سودے میں وزیر اعظم کے دفتر نے من مانی کرکے طریقہ عمل کی خلاف ورزی کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزارت دفاع کے حکام کے انکشاف سے صاف ہو گیا ہے کہ فرانس کے سابق صدر اولاندے نے جو کچھ کہا تھا وہ درست ہے اور مودی نے ملک کے عوام کے 30 ہزار کروڑ روپے انل امبانی کی جیب میں ڈالے ہیں۔

Published: undefined

تصویر یو این آئی

کانگریس کے صدر نے رافیل سودے کی پارلیمنٹ کی مشترکہ کمیٹی سے جانچ کرانے کا مطالبہ دہراتے ہوئے کہا کہ اگر اس سودے میں گڑبڑی نہیں ہوئی ہے تو وزیر اعظم کو جے پی سی سے اس کی جانچ کرانے سے هچكچانا نہیں چاہئے۔ یہ معاملہ جے پی سی کو فوری طور پر سونپ دینا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں ہونے والے نئے انکشافات سے اب واضح ہوگیا ہے کہ مودی نے رافیل سودے میں مقرر ہ عمل کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایک صنعت کو فائدہ پہنچانے کا کام کیا ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ خود کو ملک کا ’چوکیدار‘ بتانے والا دہری شخصیت کے مالک ہیں اور وہ چوکیدار کے ساتھ ہی چور بھی ہیں۔

سابق مرکزی وزیر پی چدمبرم اور كانگریس کی سکریٹری جنرل پرینکا گاندھی کے شوہر رابرٹ واڈرا سے جانچ ایجنسیوں کی جانب سے کی جا نے والی تحقیقات کے سلسلے میں پوچھے گئے سوال پر انہوں نے کہا کہ رافیل معاملے میں بھی کارروائی کی جانی چاہئے۔ سابق وزیر دفاع اور گوا کے وزیر اعلی کے ساتھ گزشتہ دنوں ہوئی ملاقات پر راہل گاندھی نے واضح کیا کہ ان کی بات رافیل پر نہیں بلکہ ان کی صحت کے بارے ہوئی تھی۔

Published: undefined

(یو این آئی ان پٹ کے ساتھ)

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined