قومی خبریں

کورونا وائرس ہمارے طبی اور معاشی نظام کی جانچ کر رہا ہے: مودی

وزیر اعظم نے کہا کہ ملک صلاحیتوں کو بڑھانے، غریبوں کی حفاظت اور ہمارے شہریوں کے مستقبل کو بچانے پر توجہ دے رہا ہے۔

تصویربشکریہ پی آئی بی
تصویربشکریہ پی آئی بی 

وزیر اعظم نریندر مودی نے کووڈ 19 عالمی وبائی مرض میں انسانی مرکوز پر مبنی ترقی کی حکمت عملی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس وبائی مرض نے دنیا کو یہ بھی دکھا دیا ہے کہ عالمی سپلائی چین کو ترقی دینے کا فیصلہ صرف قیمت پر مبنی نہیں بلکہ یہ اعتماد پر مبنی ہونا چاہئے۔

Published: 04 Sep 2020, 6:40 AM IST

مسٹر مودی نے جمعرات کو ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ یو ایس انڈیا 2020 سمٹ سے خصوصی خطاب کیا۔ غیر منافع بخش تنظیم یو ایس انڈیا اسٹریٹجک پارٹنرشپ فورم (یو ایس - آئی ایس پی ایف) کے زیر اہتمام اس 5 روزہ کانفرنس کا مرکزی خیال "امریکہ ہندوستان کو درپیش نئے چیلینجز" ہیں۔

Published: 04 Sep 2020, 6:40 AM IST

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ، مسٹر مودی نے کہا کہ عالمی وبائی بیماری نے سب کو متاثر کیا ہے اور یہ ہماری استقامت ، صحت عامہ کے نظام اور معیشت کی جانچ کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال ایک نئی سوچ کا مطالبہ کرتی ہے۔ یہ سوچنا کہ جہاں ترقیاتی حکمت عملی انسانی مرکوز پر مبنی ہو جہاں ہر ایک کے مابین تعاون کا احساس پایا جاتا ہے۔

Published: 04 Sep 2020, 6:40 AM IST

وزیر اعظم نے کہا کہ ملک صلاحیتوں کو بڑھانے، غریبوں کی حفاظت اور ہمارے شہریوں کے مستقبل کو بچانے پر توجہ دے رہا ہے۔ کووڈ کے خلاف جنگ کے لئے سہولیات بڑھانے اور شہریوں میں شعور اجاگر کرنے کے لئے اٹھائے گئے مختلف اقدامات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ، فوری اقدامات نے اس بات کو یقینی بنایا کہ 1.3 بلین آبادی اور محدود وسائل والے ملک میں یہ تعداد دس لاکھ آبادی پر اموات کی شرح دنیا میں سب سے کم ہے۔

Published: 04 Sep 2020, 6:40 AM IST

انہوں نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ ہندوستان کی بزنس کمیونٹی خاص طور پر چھوٹے کاروباری ادارے زیادہ سرگرم عمل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تقریبا صفر سے شروع ہوکر، انہوں نے ہمیں دنیا کا دوسرا سب سے بڑا پی پی ای کٹ تیار کنندہ بنا دیا ہے۔

Published: 04 Sep 2020, 6:40 AM IST

مختلف اصلاحات کا حوالہ دیتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ یہ وبا 1.3 بلین ہندوستانیوں کی امنگوں اور عزائم کو متاثر کرنے میں ناکام رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ دنوں میں ملک میں دور رس اصلاحات ہوئی ہیں جس کی وجہ سے کاروبار کرنا آسان ہوگیا ہے اور لال فیتہ شاہی میں کمی آئی ہے۔

Published: 04 Sep 2020, 6:40 AM IST

مسٹر مودی نے کہا کہ دنیا کے سب سے بڑے رہائشی پروگرام پر فعال طور پر کام جاری ہے اور قابل تجدید توانائی کو بڑھایا جارہا ہے۔ انہوں نے ریل ، سڑک اور ہوائی رابطوں کی مضبوطی کا بھی ذکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان نیشنل ڈیجیٹل ہیلتھ مشن کے قیام کے لئے ایک خصوصی ڈیجیٹل ماڈل تیار کررہا ہے۔

Published: 04 Sep 2020, 6:40 AM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 04 Sep 2020, 6:40 AM IST