قومی خبریں

آبنائے ہرمز کے راستے ہندوستان پہنچا ’ نندا دیوی‘، بحری جہاز پر لدا ہے 46 ہزار ٹن ایل پی جی

سرکاری اعداد و شمارکے مطابق خلیج فارس واقع آبنائے ہرمز کے مغرب میں 22 ہندوستانی پرچم والے بحری جہاز موجود تھے جن میں مجموعی طور پرعملے کے611 لوگ سوارتھے۔ یہ راستہ مشرق وسطی میں کشیدگی کے سبب مسدود ہے۔

<div class="paragraphs"><p>فوٹو مرین ٹریفک ڈاٹ کام</p></div>

فوٹو مرین ٹریفک ڈاٹ کام

 
ali

ایران اورامریکہ۔ اسرائیل کے درمیان مشرق وسطح میں چھڑی جنگ کے دوران قطر سے ایل پی جی لے کر آبنائے ہرمز کے راستے روانہ ہوا ہندوستانی جہاز’نندا دیوی‘ منگل کے روز گجرات کے جام نگر کے پاس وادی نار بندرگاہ پر پہنچ گیا۔ افسران نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستانی جہاز’نندا دیوی‘ 46,000 میٹرک ٹن ایل پی جی لے کر منگل کے روز تقریباً 11.25 بجے گجرات کے وادی نار بندرگاہ پر پہنچا۔ دو دنوں میں ایل پی جی گیس لے کر دو جہاز آبنائے ہرمز کے راستے ہندوستان پہنچے ہیں۔ ایک دن پہلے ہی’ شیوالک‘ نامی جہاز تقریباً 45 سے46 ہزار ٹن ایل پی جی لے کر مندرا بندرگاہ پر پہنچا تھا۔

Published: undefined

حساس سمندری راستے سے ایندھن کی نقل و حمل کے بارے میں خدشات کے درمیان جہاز کی محفوظ آمد سے راحت ملی ہے۔ اس سے قبل بندرگاہ، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کی وزارت کے اسپیشل سکریٹری راجیش کمار سنہا نے بین وزارتی بریفنگ کے دوران بتایا تھا کہ  آبنائے ہرمز کو عبور کرنے کے بعد آئل ٹینک کامیابی کے ساتھ کھلے سمندر میں داخل ہو گیا تھا۔

Published: undefined

غور طلب ہے کہ آبنائے ہرمز ایران، امریکہ اور اسرائیل کے درمیان جاری جنگ کی وجہ سے مسدود ہے۔ ایران کی جانب سے اجازت ملنے کے بعد یہ دونوں بحری جہاز ہندوستان پہنچے ہیں۔ فروری کے اواخر سے امریکی دھمکیوں کے جواب میں ایران کی بڑھتی ہوئی فوجی سرگرمیوں اور انتباہات کی وجہ سے آبنائے ہرمز کے ذریعے تجارتی جہاز رانی میں نمایاں کمی آئی ہے۔

Published: undefined

پیر کے روز کانڈلا پورٹ کے حکام نے ہدایت جاری کی تھی کہ ایل پی جی لے جانے والے تمام جہازوں کو ترجیحی بنیاد پر لنگر ڈالنے کی اجازت دی جائے تاکہ کارگو اتارنے میں تیزی لائی جا سکے اور تاخیر کو کم کیا جا سکے۔ شپنگ ایجنٹوں کو بھیجے گئے ایک سرکلر میں دین دیال پورٹ اتھارٹی نے کہا کہ بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کی وزارت نے بندرگاہوں کو ایل پی جی سے لدے جہازوں ترجیحی بنیاد پر لنگر ڈالنے کا حکم دیا ہے تاکہ ملک بھر میں کھانا پکانے والی گیس کی بلا تعطل سپلائی کو یقینی بنایا جا سکے۔

Published: undefined

شیوالک جہاز قطر سے تقریباً 46,000 ٹن ایل پی جی لے کر اپنا 9 روزہ سفر مکمل کر کے پیر کی شام کو مندرا بندرگاہ پہنچا تھا۔ پورٹ حکام نے پہلے سے ہی دستاویزات اور ڈاکنگ کا بندوبست کر لیا تھا تاکہ بلا تاخیر مال اتارنے کا کام شروع کیا جاسکے۔ حکام نے بتایا کہ یہ دونوں جہاز گھریلو اور صنعتی استعمال کے لیے ایل پی جی کی سپلائی بڑھانے کی کوششوں کا حصہ ہیں، کیونکہ ہندوستان اپنی توانائی کی ضروریات کے ایک اہم حصے کے لیے درآمدات پر انحصار کرتا ہے۔

Published: undefined

 نندا دیوی کی آمد کے ساتھ ہی متحدہ عرب امارات سے تقریباً 81,000 ٹن خام تیل لے کر آرہا ایک اور بحری جہاز ’جگ لاڈکی‘ راستے میں ہے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق خلیج فارس کے علاقے میں آبنائے ہرمز کے مغرب میں 22 ہندوستانی پرچم والے بحری جہاز موجود تھے جن میں مجموعی طور پر عملے کے 611 لوگ سوار تھے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined