قومی خبریں

چیف جسٹس گوئی کے اعزاز میں پروٹوکول کی خلاف ورزی، نانا پٹولے کا اعلیٰ افسروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ

نانا پٹولے نے صدر جمہوریہ کو خط لکھ کر چیف جسٹس بھوشن گوئی کے اعزاز میں پروٹوکول کی خلاف ورزی پر اعلیٰ افسران کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے

<div class="paragraphs"><p>نانا پٹولے / آئی اے این ایس</p></div>

نانا پٹولے / آئی اے این ایس

 

ممبئی: مہاراشٹر کانگریس کے سینئر رہنما نانا پٹولے نے صدر جمہوریہ دروپدی مرمو کو ایک خط لکھ کر سپریم کورٹ کے چیف جسٹس بھوشن رام کرشن گوائی کے ساتھ مبینہ ناروا سلوک اور پروٹوکول کی خلاف ورزی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

Published: undefined

اپنے خط میں نانا پٹولے نے لکھا: "یہ خط لکھتے ہوئے مجھے شدید دکھ ہو رہا ہے۔ بھوشن گوائی، جو بہوجن سماج کے وقار کی علامت ہیں اور اس وقت ملک کی سب سے بڑی عدالت کے سربراہ ہیں، ان کے ساتھ مہاراشٹر حکومت اور ریاستی سطح کے اعلیٰ افسران نے جو سلوک کیا ہے، وہ نہایت افسوسناک ہے۔ ایک مہاراشٹر کے فرزند کے طور پر ان کے اعزاز میں ایک استقبالیہ تقریب منعقد کی گئی تھی، جس میں ریاست کے چیف سکریٹری، ڈی جی پی اور ممبئی پولیس کمشنر کی موجودگی متوقع تھی لیکن بدقسمتی سے ان میں سے کوئی شریک نہ ہوا۔‘‘

Published: undefined

پٹولے نے کہا کہ چیف جسٹس گوئی نے اپنی تقریر میں خود اس بات کی نشاندہی کی کہ اگر ان افسران کو اس پروگرام میں آنے کی ضرورت محسوس نہیں ہوئی، تو یہ سوچنے کی بات ہے۔ نانا پٹولے کے مطابق یہ بیان ریاستی حکومت کی ناکامی کا کھلا ثبوت ہے کہ وہ اپنے ہی سپوت کی عزت نہ کر سکی۔

خط میں مزید لکھا گیا ہے کہ جسٹس بھوشن گوئی ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر کے نظریات کے پیروکار ہیں اور اسی وجہ سے ان کے ساتھ ایسا برتاؤ دانستہ کیا گیا، ایسا شبہ پورے مہاراشٹر میں ظاہر کیا جا رہا ہے۔

Published: undefined

پٹولے نے کہا کہ آئینی عہدوں پر فائز افراد کے لیے ایک طے شدہ پروٹوکول ہوتا ہے اور ایسا محسوس ہوتا ہے کہ مہاراشٹر حکومت نے اس پروٹوکول کی صریح خلاف ورزی کی ہے۔

خط کے آخر میں نانا پٹولے نے صدر جمہوریہ سے اپیل کی کہ وہ اس معاملے کو سنجیدگی سے لیں اور ریاستی حکومت و متعلقہ افسران کے خلاف سخت کارروائی کریں تاکہ مستقبل میں کوئی بھی حکومت یا افسر آئینی عہدے پر فائز کسی شخصیت کی توہین کرنے کی جرأت نہ کر سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ صرف چیف جسٹس گوئی کی توہین نہیں بلکہ مہاتما جیوتی با پھولے، چھترپتی شاہو جی مہاراج اور ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر جیسے عظیم رہنماؤں کی بھی توہین ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined