قومی خبریں

نبیہ پرویز نے یو پی ایس سی میں 29 ویں رینک لا کر علاقے اور خاندان کا نام روشن کیا

نبیہ پرویز کی یو پی ایس سی میں نمایاں کامیابی پر کانگریس لیڈر کنور شہزاد نے کہا کہ انہوں نے یہ پیغام دیا ہے کہ خواتین کو اگر موقع دیا جائے تو وہ ہر شعبہ میں کامیابی کا پرچم لہرا سکتی ہیں

<div class="paragraphs"><p>تصویر محمد تسلیم</p></div>

تصویر محمد تسلیم

 

نئی دہلی: عالمی یوم خواتین ہر سال 8 مارچ کو منایا جاتا ہے اس دن ہم خواتین کے حقوق کے بارے میں بات کرتے ہیں اور ان کی خدمات کا بھی خوب ذکر کیا جاتا ہے۔ خواتین نے ہر دور اور ہر شعبہ میں اپنی موجودگی درج کرائی ہے اور اس بات کا ثبوت دیا ہے کہ اگر خواتین اپنے اندر کی صلاحتوں کو پہنچانیں اور ان کو موقع دیا جائے تو وہ کامیاب ضرور ہوتی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار دہلی پردیش کانگریس کمیٹی کے ترجمان اور دہلی کانگریس کے سرگرم لیڈر کنور شہزاد نے یونین پبلک سروس کمیشن (یو پی ایس سی) 2025 کے امتحان میں 29 ویں رینک لانے والی پرانی دہلی کی نبیہ پرویز کو مبارکباد دیتے ہوئے کیا۔

Published: undefined

کنور شہزاد نے نے کہا کہ عالمی یوم خواتین پر پرانی دہلی کی نبیہ پرویز (بنیادی طور پر بلند شہر کے دریاپور سے تعلق) نے یو پی ایس سی 29ویں رینک حاصل کر خاندان نام روشن کیا اور یہ پیغام دیا ہے کہ خواتین کو اگر موقع دیا جائے تو وہ ہر شعبہ میں کامیابی کا پرچم لہرا سکتی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کامیابی کی کنجی تعلیم میں پوشیدہ ہے، بس ہمیں پوری محنت و لگن سے اپنی تیاری کرنی ہے اور جو لوگ یہ باتیں دھیان میں رکھ کر امتحانات کی تیاری کرتے ہیں وہ نبیہ پرویز کی طرح کامیابی کا پرچم بلند کرتے ہیں۔

Published: undefined

میڈیا سے بات کرتے ہوئے نبیہ پرویز نے اپنے یو پی ایس سی کے سفر کے بارے بتایا کہ انہوں نے سائنس اسٹریم سے پڑھائی کی ہے لیکن میڈیکل میں ان کی دلچسپی نہیں تھی اس کے بعد انہوں نے ذاکر حسین دہلی کالج سے گریجویشن کیا اور سول سرووسز امتحانات کی تیاریاں شروع کر دیں۔ نبیہ پرویز نے بتایا کہ دوران تعلیم ان کے والدین نے کبھی بھی ان پر کسی بھی طرح پریشر نہیں ڈالا، والدین نے ہمیشہ حوصلہ افزائی کی اور اس بات کی ترغیب دی کہ آپ اپنی دلچسپی کے مطابق تعلیم حاصل کریں اور جو بننا چاہتی ہو وہ بنو ہماری پوری سپورٹ ہے۔

Published: undefined

نبیہ پرویز کی چھٹی کوشش تھی، جس کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں نے اپنی کمزوریوں کو دور کیا اور جہاں جہاں مجھے لگا کہ یہاں مجھے محنت کی ضرورت ہے وہاں وہاں میں نے محنت کی اور اللہ نے مجھے کامیاب کیا۔ انہوں نے مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ جو لوگ تیاری کر رہے ہیں وہ مایوس ن ہوں بلکہ اپنا سو فیصد دینے کی کوشش کریں اور کچھ کر گزرنے کا جذبہ اپنے اندر پیدا کریں۔

واضح رہے کہ نبیہ پرویز جامعہ کی رہائشی کوچنگ اکیڈمی آر سی اے کی طالبہ رہ چکی ہیں جہاں سے انہیں یو پی ایس سی کے امتحان میں بڑی مدد ملی۔ بیٹی کی کامیابی پر والد پرویز احمد نے بتایا کہ جب رزلٹ کی خبر ہمیں ملی تو ہم خوشی سے جھوم اٹھے وہ اس لئے کہ ہماری بچی کی دن و رات کی محنت آج رنگ لائی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ بیٹی کی کامیابی کے بعد گھر پر سیاسی، سماجی و ملی شخصیات کا آنا جانا لگا ہوا ہے اور ہر طرف سے مبارکباد دی جا رہی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined