قومی خبریں

ملازمت حاصل کرنے کے لیے نوجوانوں کو جہیز نہ لینے کا دینا ہوگا حلف نامہ، یوپی حکومت نے رکھی شرط!

اسٹیٹ اینڈ اَپر سَب آرڈینیٹ سروسز امتحان میں کامیابی حاصل کرنے والے نوجوانوں کو ملازمت سے پہلے کئی حلف نامے اور سرٹیفکیٹ جمع کرنے ہوں گے، ان میں ایک اپنی ملکیت سے متعلق سرٹیفکیٹ پیش کرنا ہے۔

بے روزگاری، تصویر آئی اے این ایس
بے روزگاری، تصویر آئی اے این ایس 

بڑھتی بے روزگاری کے اس دور میں اتر پردیش کے نوجوانوں کے لیے ایک بڑی خبر سامنے آ رہی ہے۔ اتر پردیش میں سرکاری ملازمت پانے والے نوجوانوں کے سامنے حکومت نے دو ایسی لازمی شرطیں رکھ دی ہیں جو ان کے لیے حیرت انگیز ہو سکتی ہیں۔ دراصل سرکاری ملازمت حاصل کرنے کے لیے اب نوجوانوں کو اپنی ملکیت کے بارے میں تفصیل بتانی ہوگی، اور ساتھ ہی ساتھ جہیز سے متعلق ایک حلف نامہ بھی پیش کرنا ہوگا۔

Published: undefined

موصولہ خبروں کے مطابق اسٹیٹ اینڈ اَپر سَب آرڈینیٹ سروسز امتحان میں کامیابی حاصل کرنے والے نوجوانوں کو ملازمت سے پہلے کئی حلف نامے اور سرٹیفکیٹ جمع کرنے ہوں گے۔ ان میں ایک تو اپنی ملکیت سے متعلق سرٹیفکیٹ ہیں، اور دوسری اہم شرط جو جوڑی گئی ہے، وہ ہے جہیز نہ لینے کا حلف نامہ۔ اتنا ہی نہیں، سبھی امیدواروں کو تقرری سے پہلے قرض دار اور ڈیفالٹر نہ ہونے کا حلف نامہ بھی دینا پڑے گا۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ امیدوار کو ایک سے زیادہ شوہر یا بیوی نہ ہونے کا اعلان بھی پیش کرنا ہوگا۔

Published: undefined

بتایا جاتا ہے کہ یوپی حکومت کے ذریعہ ایسی شرائط رکھنے کے پیچھے منشا یہ ہے کہ وہ کسی بھی نوجوان کو ملازمت دینے سے پہلے اس کی ازدواجی حالت اور جہیز کو لے کر اس کی ذہنیت کی جانچ کر لے۔ لیکن جس طرح سے حکومت نے ملازمت دینے سے پہلے نوجوانوں کی ملکیت اور دیگر انتہائی ذاتی جانکاریوں سے متعلق حلف نامہ پیش کرنے کے لیے کہا ہے، وہ ملازمت کی خواہش رکھنے والے نوجوانوں کے لیے آسان نہیں ہونے والا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined