قومی خبریں

مسلمان منموہن کے انتقال سے ایک اقلیت دوست رہنما سے محروم ہوگئے: نسیم خان

ڈاکٹر منموہن سنگھ نےمسلمانوں کے لیے انصاف اور برابری کے اصولوں پر مبنی سیاست کی ایک شاندار مثال قائم کی۔ ان کے انتقال سے مسلمان ایک اقلیت دوست رہنما سے محروم ہوگئے۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر آئی اے این ایس</p></div>

تصویر آئی اے این ایس

 

ڈاکٹر منموہن سنگھ کی قیادت میں نہ صرف ہندوستان نے معاشی میدان میں ترقی کی، بلکہ اقلیتوں، خصوصاً مسلمانوں کے لیے انصاف اور برابری کے اصولوں پر مبنی سیاست کی ایک شاندار مثال قائم کی۔ ان کے انتقال سے ملک کے مسلمان ایک اقلیت دوست رہنما سے محروم ہوگئے۔ ان خیالات کا اظہار مہاراشٹرا کانگریس کے کارگزار صدر و سابق وزیر محمد عارف نسیم خان نے کیا۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر منموہن سنگھ کے دور اقتدار میں ہی مسلمانوں کے حالات کا مطالعہ کرنے والی سچر کمیٹی کی رپورٹ نے ہندوستانی مسلمانوں کی پسماندگی کو بے نقاب کیا اور ان کی ترقی کے لیے ایک عملی منصوبہ پیش کیا، نیز ڈاکٹر منموہن سنگھ نے ان سفارشات کو محض کاغذی دستاویز نہیں رہنے دیا بلکہ ان پر عملدرآمد کے لیے کئی اہم اقدامات کیے۔

Published: undefined

ڈاکٹر منموہن سنگھ نے مسلمانوں کی تعلیم، صحت، اور روزگار کے مسائل کو حل کرنے کے لیے ایسے منصوبے بنائے جو آج بھی ان کے ویژن کی گواہی دیتے ہیں۔ مسلمانوں کے لیے مخصوص اسکالرشپ، تعلیمی اداروں کی جدید کاری، اور ان کے روزگار کے مواقع بڑھانے جیسے اقدامات ان کی اقلیت دوستی اور انصاف پسندی کی واضح مثال ہیں۔ یہ اقدامات مسلمانوں کو عزتِ نفس اور وقار کے ساتھ جینے کا حق دلانے کی کوشش تھی، جس کے لیے وہ ہمیشہ یاد رکھے جائیں گے۔

Published: undefined

نسیم خان نے مزید کہا کہ ڈاکٹر منموہن سنگھ کی قیادت میں اقلیتوں کے لیے 15 نکاتی پروگرام بھی متعارف کروایا گیا، جو ایک جامع اور عملی منصوبہ تھا۔ اس پروگرام نے مسلمانوں کی زندگی میں انقلاب برپا کرنے کی راہ ہموار کی۔ ان کی حکومت نے اقلیتی بچوں کی تعلیم کو ترجیح دی، مدرسوں کی اصلاحات کیں، اور اقلیتوں کے لیے معاشی ترقی کے راستے کھولے۔ ان کے دور میں اقلیتوں کے لیے بینکنگ سہولتوں کا قیام اور فنڈز کی فراہمی میں اضافہ مسلمانوں کے مسائل حل کرنے کے لیے ان کی مخلصانہ کوششوں کا عکاس ہے۔ یہ تمام اقدامات ان کے اس عزم کو ظاہر کرتے ہیں کہ اقلیتوں کی فلاح و بہبود کے بغیر ہندوستان کی ترقی ادھوری ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined