قومی خبریں

اتحاد کے فقدان کی وجہ سے مسلمانوں کی حالت خستہ: فاروق عبداللہ

فاروق عبداللہ نے کہا کہ مسلمانوں کا شیرازہ بکھیرنے میں امریکہ صہیونی طاقتوں کے ساتھ مل کر سیاہ رول نبھا رہا ہے، مسلم ممالک میں جاری قتل و غارت کو دیکھ کر ایک ذی حس انسان کا کلیجہ پھٹنے کو آتا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

سری نگر: نیشنل کانفرنس کے صدر و رکن پارلیمان ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے اتحاد و اتفاق کو کامیابی اور کامرانی کی واحد ضمانت قرار دیتے ہوئے کہا کہ اتحاد کے فقدان کی وجہ سے مسلمانوں کی حالت پتلی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلمان تب تک کامیابی اور کامرانی کی راہ پر گامزن نہیں ہوسکتے جب تک ان کی صفوں میں اتحاد نہ ہو۔

Published: undefined

فاروق عبداللہ نے ان باتوں کا اظہار ہفتہ کے روز سری نگر کے کلی پورہ نوپورہ میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ 'عالم اسلام کے ساتھ ساتھ ہندوستان کے مسلمانوں میں اتحاد و اتفاق کے فقدان سے ہماری حالت خستہ ہے۔ اتحاد و اتفاق کے نہ ہونے کی وجہ سے ہی مسلمانوں کے خلاف ہر سازش اور ہر منصوبہ کامیاب ہو رہا ہے۔ ہم تب تک کامیابی اور کامرانی کی راہ پر گامزن نہیں ہوسکتے جب تک ہماری صفوں میں اتحاد نہ ہو'۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کا شیرازہ بکھیرنے میں امریکہ صہیونی طاقتوں کے ساتھ مل کر سیاہ رول نبھا رہا ہے، مسلمان ممالک میں جاری قتل و غارت کو دیکھ کر ایک ذی حس انسان کا کلیجہ پھٹنے کو آتا ہے، شیر خور بچوں کی لاشیں دیکھ کر انسانیت کانپ اٹھتی ہے، یہ سب کچھ مسلمانوں کے درمیان پائی جا رہی نااتفاقی اور اتحاد کے فقدان کا نتیجہ ہے۔ صرف عراق میں ہی 10 لاکھ کے قریب لوگ مارے گئے۔

Published: undefined

فاروق عبداللہ نے مسلمانان عالم سے اپیل کی کہ وہ آپسی اختلافات دور کرکے ایک پلیٹ فارم پر آکر امت مسلمہ کو درپیش چیلنجوں کا سامنا کرنے کے لئے ایک جٹ ہوجائیں اور شام میں قتل و غارت گری فوری طور پر بند کرانے میں اپنا رول نبھائیں۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ ہندوستان کے مسلمانان بھی اس وقت نازک دور سے گزر رہے ہیں، فرقہ پرستوں کے غلبہ کی وجہ سے اقلیتیں عدم تحفظ کی شکار ہوگئیں ہیں۔ ہندوستانی مسلمانوں کو بھی ایک ہی جھنڈے تلے آنا چاہیے کیونکہ ٹولیوں میں بٹ جانے سے دشمن آسانی سے کامیاب ہوجاتا ہے۔

Published: undefined

اسی موقعے پر وادی کی معروف دینی و سماجی شخصیت اور جے کے بینک کے سابق چیئرمین منشی غلام حسن کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

Published: undefined

فاروق عبداللہ نے کہا کہ مرحوم کے والد الحاج منشی اسحاق نے بحیثیت صدر تحریک محاذ رائے شماری ناقابل بیان مشکلات اور مصائب جھیلے۔ مرحوم غلام حسن بھی اپنے والد کی طرح عوام دوست، غریب پرور اور انسان دوست شخصیت کے مالک تھے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined