قومی خبریں

کشمیر: بی جے پی لیڈر میر عارف کی ہلاکت کی بڑے پیمانے پر مذمت

جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے ویری ناگ میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے نائب صدر ضلع گل محمد میر عرف اٹل کی ہلاکت کی بڑے پیمانے پر مذمت کی گئی ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

سری نگر: جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے ویری ناگ میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے نائب صدر ضلع گل محمد میر عرف اٹل کی ہلاکت کی بڑے پیمانے پر مذمت کی گئی ہے۔

Published: undefined

وزیر اعظم نریندر مودی نے گل محمد میر کی ہلاکت کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرحوم کی بی جے پی کے تئیں خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک میں اس قسم کے تشدد کے لئے کوئی جگہ نہیں ہے۔ اس دوران ریاستی پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ گل محمد کی ہلاکت کے سلسلے میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی گئی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ پولیس اس کام میں جٹ گئی ہے کہ ہلاکت کا یہ واقعہ کیسے اور کن حالات میں وقوع پذیر ہوا ۔

Published: undefined

واضح رہے کہ 65 سالہ گل محمد میر کو گذشتہ رات مشتبہ جنگجوئوں نے نوگام ویری ناگ میں اپنے گھر میں گولیاں مار کر ہلاک کردیا۔ گل میر بی جے پی کے نائب صدر ضلع اننت ناگ تھے اور اپنے علاقے میں مبینہ طور پر 'اٹل گل محمد' کے لقب سے جانے جاتے تھے۔

ریاستی پولیس کے ایک بیان میں کہا گیا کہ ضلع اننت ناگ کے نوگام ویری ناگ علاقے میں جنگجوئوں نے گذشتہ شام گل محمد میر ساکنہ نوگام ویری ناگ پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں وہ شدید طورپر زخمی ہوا، اگر چہ اُسے فوری طورپر علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ وہاں زخموں کی تاب نہ لا کر چل بسا۔ دریں اثنا وزیر اعظم نریندر مودی، بی جے پی قومی صدر امت شاہ، قومی جنرل سکریٹری رام مادھو، جموں وکشمیر کے سابق وزرائے اعلیٰ عمر عبداللہ و محبوبہ مفتی اور پیپلز کانفرنس چیئرمین سجاد غنی لون نے گل محمد کی ہلاکت کی سخت مذمت کی ہے۔

Published: undefined

وزیر اعظم نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا 'بی جے پی لیڈر غلام محمد میر کی ہلاکت کی سخت مذمت کرتا ہوں۔ جموں وکشمیر میں بی جے پی کو مضبوط بنانے کے تئیں ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ ہمارے ملک میں اس قسم کے تشدد کے لئے کوئی جگہ نہیں ہے۔ ان کے کنبے اور دیگر خیر خواہوں کی خدمت میں تعزیت پیش کرتا ہوں'۔

Published: undefined

امت شاہ نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ وادی کشمیر میں انتہا پسند طاقتیں بی جے پی کارکنوں کا حوصلہ پست نہیں کرسکتی۔ انہوں نے لکھا ہے 'میں اننت ناگ میں بی جے پی لیڈر غلام محمد میر کی ہلاکت پر دکھی ہوں۔ انہوں نے وادی میں بی جے پی کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ وادی میں انتہا پسند طاقتیں بی جے پی کارکنوں کا حوصلہ پست نہیں کرسکتی۔ میں سوگوار کنبے کی خدمت میں تعزیت پیش کرتا ہوں'۔

Published: undefined

بی جے پی کے قومی جنرل سکریٹری رام مادھو نے ریاستی بھاجپا کے ایک ٹویٹ کو ری ٹویٹ کیا جس میں لکھا گیا ہے 'ڈورو اننت ناگ کے بی جے پی لیڈر غلام محمد میر کی ہلاکت انتہائی قابل مذمت عمل ہے۔ اس سے غلط عناصر کی مایوسی ظاہر ہوتی ہے اور یہ بھی معلوم ہوتا ہے کہ یہ عناصر امن نہیں چاہتے'۔

نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے گل محمد کی جنت نشینی کے لئے دعا کی ہے۔ انہوں نے اپنے ایک ٹویٹ میں لکھا 'بی جے پی ریاستی یونٹ کے نائب ضلع صدر غلام محمد میر کو ویری ناگ میں گولی مار کر ہلاک کیا گیا ہے۔ میں تشدد کے اس بزدلانہ فعل کی مذمت اور مرحوم کی جنت نشینی کے لئے دعاگو ہوں'۔

Published: undefined

پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا 'جنوبی کشمیر کے ویری ناگ میں بی جے پی لیڈر گل محمد میر کی ہلاکت کی سخت مذمت کرتی ہوں۔ میں سوگوار کنبے کی خدمت میں تعزیت پیش کرتی ہوں اور مرحوم کے لئے دعاگو ہوں'۔ پیپلز کانفرنس کے چیئرمین سجاد غنی لون نے بی جے پی لیڈر کی ہلاکت کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ نہتے سیاسی کارکنوں کو ہلاک کرنا بزدلی ہے۔

Published: undefined

انہوں نے اپنے ایک ٹویٹ میں لکھا 'بی جے پی نائب ضلع صدر ویری ناگ کی وحشیانہ ہلاکت کی مذمت کرتا ہوں۔ نہتے سیاسی کارکنوں کو ہلاک کرنا بزدلی ہے'۔ بتادیں کہ وادی کشمیر میں سیاسی کارکنوں یا لیڈران پر جان لیوا حملے کوئی نئی بات نہیں ہے۔ وادی میں گذشتہ تین دہائیوں کے دوران ہزاروں کی تعداد میں سیاسی کارکن یا لیڈران مارے جاچکے ہیں جن میں سے بیشتر کا تعلق ریاست کی سب سے قدیم سیاسی جماعت نیشنل کانفرنس سے تھا۔

دریں اثنا ریاستی گورنر ستیہ پال ملک نے بی جے پی لیڈر گل محمد کی ہلاکت کی مذمت کرتے ہوئے سیاسی کارکنوں کی ہلاکت کے واقعات کی تحقیقات کے احکامات جاری کردیے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • تصویر: پریس ریلیز

    " src="//gumlet.assettype.com/qaumiawaz/2024-05/15c9d869-8196-44e5-9265-8830c9c81b22/WhatsApp_Image_2024_05_18_at_7_58_55_PM.jpeg?auto=format&q=35&w=1200">

    دہلی سے 28ویں حج پرواز مدینہ کے لیے روانہ، حج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثر جہاں نے کیا الوداع