
گرمیت رام رحیم
ڈیرہ سچا سودا کے سربراہ گرمیت رام رحیم، جو دو سادھویوں کی عصمت دری اور ایک صحافی کے قتل کے الزام میں سزا کاٹ رہا ہے، کی ایک بار پھر40 دن کی پیرول پر رہائی منظور ہو گئی ہے۔ رام رحیم اس وقت روہتک کی سناریا ڈسٹرکٹ جیل میں بند ہے۔ پیرول کی مدت کے دوران وہ ہریانہ کے سرسا میں واقع ڈیرہ سچا سودا میں ہی رہے گا۔
Published: undefined
اطلاعات کے مطابق کل شام گرمیت رام رحیم کی پیرول منظور کرلی گئی۔ جس کے بعد جیل انتظامیہ نے اس کی رہائی کے لیے کارروائی شروع کردی ہے۔ پیرول کے دوران رام رحیم کو مقررہ شرائط پرعمل کرنا ہوگا اور وہ سرسا ڈیرہ احاطے کے باہر کسی بھی پروگرام میں شرکت نہیں کر سکے گا۔ انتظامیہ کی طرف سے اس کی سرگرمیوں پر سخت نظر رکھی جائے گی۔
Published: undefined
گرمیت رام رحیم 2017 سے روہتک کی سناریا جیل میں بند ہے۔ اسے دو سادھویوں کی عصمت دری معاملے میں عمر قید کی سزا سنائی گئی تھی، جب کہ صحافی رام چندر چھترپتی کے قتل معاملے میں بھی وہ مجرم قرار دیا جاچکا ہے۔ ان مقدمات کے بعد سے رام رحیم کئی بار پیرول اور فرلو پر جیل سے باہرآچکا ہے جس سے سیاسی اور سماجی سطح پر تنازعات بھی اٹھتے رہے ہیں۔
Published: undefined
اس بار پھر رام رحیم کو 40 دن کی پیرول ملی ہے۔ اس سے قبل بھی رام رحیم کو انتخابی ماحول کے دوران پیرول دی جاچ کی ہے۔ حالانکہ اس حوالے سے انتظامیہ کا کہنا تھا کہ پیرول مکمل طور پر قواعد و ضوابط اور قانونی عمل کے مطابق دی گئی ہے۔ پیرول کی مدت پوری ہونے کے بعد گرمیت رام رحیم کو سناریا جیل میں دوبارہ خودسپردگی کرنا ہوگی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined