قومی خبریں

ممبئی کی میئر کو جان سے مارنے کی دھمکی

فون پر دھمکی دینے والےشخص نے اپنا تعارف نہیں کرایا لیکن وہ ہندی میں گفتگو کر رہا تھا ۔

فائل تصویر یو این آئی
فائل تصویر یو این آئی 

ممبئی کی میئر کشوری پیڈنیکر کو کسی نامعلوم شخص نے جان سے مارنے کی دھمکی دی ہے اس سلسلے میں میئر کے دفتر سے متصل آزاد میدان پولیس اسٹیشن نے ، پیڈنیکر کو مبینہ طور پر موت کی دھمکیاں ملنے کے بعد نامعلوم شخص کے خلاف کیس درج کر لیا ہے ۔پولیس نے تعزیرات ہند کی (آئی پی سی) کی متعلقہ دفعات کے تحت کیس درج کیا ہے۔

Published: undefined

پولیس کے مطابق ، 21 دسمبر کو پیڈنیکر کو نامعلوم موبائل نمبر سے فون آیا تھا اور فون کرنے والے نے اپنا تعارف نہیں کرایا لیکن وہ ہندی میں گفتگو کر رہا تھا ۔فون کرنے والے شخص نے مبینہ طور پر مئیر سے غیر مہذب زبان اندازمیں بات چیت کی اور انہیں جان سے مارنے کی دھمکی بھی دی۔

Published: undefined

شام 6 بجے کے قریب اس وقت فون آیا جب پیڈنیکر کارپوریشن میں اپنے دفتر میں تھی ۔کچھ دنوں بعد ، معاملے کی اطلاع آزاد میدان پولیس اسٹیشن کو دی گئی ، جس نے فون کرنے والے کے خلاف 31 دسمبر کو کیس درج کیا۔

Published: undefined

نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر ایک پولیس افسر نے بتلایا کہ پولیس نے تعزہرات ہند کی دفعہ 504 (2) ، 507 اور 509 کے تحت ایک کیس درج کیا ہے نیز فون کرنے والے کا سراغ لگا لیا گیا ہے اور اسکی گرفتاری کے لئے پولیس کی ایک ٹیم کو پڑوس کی ریاست میں روانہ کیا گیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined