سوشل میڈیا
اتر پردیش پولیس نے لکھنؤ میں مختار انصاری کی بیوی افسا انصاری کی جائیداد کو ضبط کر لیا ہے۔ یہ فلیٹ گومتی نگر کے پاش علاقے میں واقع تھا اور اس کی قیمت تقریباً 2 کروڑ روپے بتائی جا رہی ہے۔ پولیس کے مطابق، یہ فلیٹ غیر قانونی طور پر حاصل کردہ جائیداد میں شامل تھا۔
Published: undefined
گومتی نگر کے وبھوتی کھنڈ میں واقع چیلسی ٹاور کے فلیٹ نمبر 1402 کو ضبط کیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ یہ فلیٹ افسا انصاری نے فلیوم پیٹرو میکس پرائیویٹ لمیٹڈ کے نام پر خریدا تھا، جو کہ ایک فرضی کمپنی تھی۔ پولیس کے مطابق، افسا انصاری اور ان کے ساتھیوں نے کئی فرضی کمپنیاں بنا کر غیر قانونی جائیدادیں حاصل کیں۔
Published: undefined
غازی پور کے ایس پی ایراج راجہ نے بتایا کہ اس کیس کی رپورٹ کو 29 ستمبر کو تیار کیا گیا تھا اور ڈی ایم کو بھیجی گئی، جس کے بعد گینگسٹرز اینڈ اینٹی سوشل ایکٹیویٹیز ایکٹ کے تحت فلیٹ کو ضبط کرنے کا حکم جاری ہوا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ’’افسا انصاری اس وقت فرار ہیں اور ان کے خلاف مزید کارروائی جاری ہے۔ مختار انصاری کے خاندان کے خلاف یہ کارروائی اتر پردیش حکومت کی مجرمانہ نیٹ ورک کے خاتمے کی حکمت عملی کا حصہ ہے۔‘‘
Published: undefined
اس سے پہلے بھی مختار انصاری کے قریبی افراد کی کئی غیر قانونی جائیدادیں ضبط کی جا چکی ہیں۔ حکومت نے گینگسٹر ایکٹ اور دیگر قانونی دفعات کا استعمال کرتے ہوئے انصاری کے خلاف سخت اقدامات کیے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ یہ کارروائیاں مجرموں اور ان کے خاندان کے ذریعے غیر قانونی طور پر حاصل کردہ اثاثوں کو ختم کرنے کے لیے کی جا رہی ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined