قومی خبریں

رسوئی گیس کی قیمت میں اضافہ حکومت کا سفاکانہ قدم: مایاوتی

مایاوتی نے کہا  کہ غیر سبسڈی والے گیس سلنڈر کے دام میں آج سے تقریباً 150 روپے کا بھاری اضافہ ملک کے کروڑوں غریب اور محنت کش لوگوں کے لئے زبردست مہنگائی میں آٹا گیلا کرنے والا سفاکانہ قدم ہے۔

بی ایس پی سپریمو مایاوتی
بی ایس پی سپریمو مایاوتی سوشل میڈیا 

نئی دہلی: بہوجن سماج پارٹی کی صدر مایاوتی نے رسوئی گیس سلنڈر کی قیمتوں میں بھاری اضافہ کے لئے مرکزی حکومت پر سخت تنقید کرتے ہوئے بدھ کے روز کہا کہ یہ حکومت کا سفاکانہ قدم ہے۔ مایاوتی نے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ زبردست مہنگائی کے وقت حکومت کا یہ قدم ظالمانہ ہے۔ نیز حکومت کو آئین کی روح کے مطابق فلاحی حکومت کی طرح کام کرنا چاہیے۔

Published: undefined

مایاوتی نے ٹوئٹ میں کہا ’’کھانا پکانے کے غیر سبسڈی والے گیس سلنڈر کے دام میں آج سے تقریباً 150 روپے کا بھاری اضافہ ملک کے کروڑوں غریب اور محنت کش لوگوں کے لئے زبردست مہنگائی میں آٹا گیلا کرنے والا سفاکانہ قدم ہے۔ مرکز آئین کی منشا کے مطابق فلاحی حکومت کی طرح کام کرے تو یہ بہتر ہو گا‘‘۔

Published: undefined

قبل ازیں، دہلی اسمبلی انتخابات کے نتائج آنے کے بعد بدھ کے روز ملک میں رسوئی گیس سلینڈر کی قیمت میں تقریباً ڈیڑھ سو روپے کا اضافہ کیا گیا۔ ملک کی سب سے بڑی آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق آج سے بغیر سبسڈی والا 14.2 کلو گرام کا گھریلو رسوئی گیس سلینڈر 144.50 روپے مہنگا ہو گیا ہے اور اس کی قیمت 858.50 روپے ہو گئی ہے۔ پہلے اس کی قیمت 714 روپے تھی۔

Published: undefined

ادھر، سبسڈی والے سلینڈر کی قیمتوں پر لگنے والے گڈس اینڈ سروس ٹیکس (جی ایس ٹی) میں بھی اضافہ کیا گیا ہے۔ عام طور پر رسوئی گیس کی قیمتوں میں مہینے کی پہلی تاریخ سے کی جاتی ہے لیکن اس مرتبہ یہ تبدیلی 12 فروری سے کر دی گئی ہے۔

Published: undefined

ماہرین کا کہنا ہے کہ دہلی اسمبلی انتخابات کی وجہ سے اس مہینے قیمتوں میں اضافہ کرنے میں تاخیر کی گئی۔ کولکاتا میں بغیر سبسڈی والے رسوئی گیس سلینڈر کی قیمت 149 روپے بڑھ کر 747 روپے، ممبئی میں 145 روپے بڑھ کر 684.50 روپے اور چنئی میں 147 روپے بڑھ کر 734 روپے ہو گئی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined