قومی خبریں

این آئی اے نے کسانوں کو طلب نہیں کیا: وزارت داخلہ

وزیر مملکت برائے امور داخلہ کشن ریڈی نے راجیہ سبھا میں تحریری جواب میں یہ جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ این آئی اے نے کسی کسان کو طلب نہیں کیا ہے۔

فائل تصویر یو این آئی
فائل تصویر یو این آئی 

حکومت نےپارلیمنٹ میں وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ قومی تفتیشی ایجنسی (این آئی اے) نے تحریک چلارہے کسانوں میں سے کسی کو طلب نہیں کیا ہے۔وزیر مملکت برائے امور داخلہ کشن ریڈی نے بدھ کو راجیہ سبھا میں تحریری جواب میں یہ جانکاری دی۔

Published: undefined

کانگریس کے جی سی چندرشیکھر ، پھولو دیوی نیتام اور دگ وجے سنگھ نے سوال کیا تھا کہ کیا اس مظاہرے میں شامل کسانوں کو قومی تفتیشی ایجنسی (این آئی) نے طلب کیا ہے۔اس کے جواب میں مسٹر ریڈی کی جانب سے دیئے گئے جواب میں صرف اتنا ہی لکھا گیا ہے کہ جی نہیں۔

Published: undefined

واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل یہ رپورٹ آئی تھی کہ این آئی اے نے نئے زرعی قوانین کے خلاف مظاہرہ کررہے کچھ کسانوں کو پوچھ گچھ کے لئے طلب کیا ہے۔ مختلف سیاسی جماعتوں نے بھی اس کی شدید مخالفت کی تھی اور اس کے لئے حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

Published: undefined

اگر این آئی اے نے کسی کو کسان کو طلب نہیں کیا تھاتو پھر یہ خبر کیسے عام ہوئی ۔ حکومت کو وضاحت کےعلاوہ یہ بھی پتہ لگانا چاہئے کہ ا س طرح کی رپورٹ کاذریعہ کیا تھا۔ اگر اس رپورٹ کا مقصد تحریک کے لئے ہمدردی حاصل کرنا تھا تو ایسی غلط رپورٹوں سے تحریک کو نقصان ہی ہوتا ہےکیونکہ جب بھی حقیقت سامنے آتی ہے تو پھر سوال پوچھے جاتےہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined