قومی خبریں

دہلی میں صبح کے وقت کہرا، کم سے کم درجہ حرارت 15.8 ڈگری

محکمہ کے مطابق ویسٹرن ڈسٹربنس کے اثر سے مسلسل بارش کے بعد علاقے میں گھنا کہرا چھایا رہا۔ دہلی میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 20.9 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر آئی اے این ایس</p></div>

تصویر آئی اے این ایس

 
PREM SINGH

نئی دہلی: راھدانی دہلی میں جمعرات کی صبح کہراہ چھایا رہا اور کم از کم درجہ حرارت 15.8 ڈگری سیلسیس پر ریکارڈ کیا گیا، جو معمول سے نو درجے کم ہے۔ ہندوستانی محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے یہ اطلاع دی۔ محکمہ کے مطابق ویسٹرن ڈسٹربنس کے اثر سے مسلسل بارش کے بعد علاقے میں گھنا کہرا چھایا رہا۔ دہلی میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 20.9 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

Published: undefined

قومی راجدھانی میں یکے بعد دیگرے ویسٹرن ڈسٹربنس کی وجہ سے 2017 کے بعد سے اپریل میں سب سے زیادہ 20 ملی میٹر سے زیادہ بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔ دہلی میں مئی میں اوسطاً 29.4 ملی میٹر بارش ہوتی ہے، جب کہ اس سال مہینے کے پہلے تین دنوں میں 36 ملی میٹر سے زیادہ بارش ریکارڈ کی جاچکی ہے۔

Published: undefined

محکمہ موسمیات کے مطابق آج شہر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ اور کم سے کم 17 ڈگری سینٹی گریڈ کے آس پاس رہے گا۔ اسی دوران محکمہ نے جمعہ سے دوبارہ بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ محکمہ کے ایک اہلکار نے کہا کہ ایک اور مغربی ڈسٹربنس 5 مئی سے شمال مغربی ہندوستان میں ہونے کی توقع ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کے اثر سے راجدھانی کا آسمان 7 مئی تک ابر آلود رہے گا اور ہلکی بارش کے آثار ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined