قومی خبریں

وہ دن دور نہیں جب معلومات حاصل کرنے کے لئے درخواست دینے کی ضرورت نہیں پڑے گی: گہلوت

آر ٹی آئی سے پورے ملک کے انتظامی نظام میں شفافیت آئی ہے اور اس کے لئے آر ٹی آئی کارکنان نے جدوجہد کی اور کچھ کارکنان کو اپنی جان بھی گنوانی پڑی۔

فائل تصویر سوشل میڈیا بشکریہ نیشنل ہیرالڈ
فائل تصویر سوشل میڈیا بشکریہ نیشنل ہیرالڈ 

راجستھان کے وزیراعلی اشوک گہلوت نے کہاہے کہ آئندہ دنوں میں عوامی معلومات پورٹل کے ذریعہ ایسا نظام نافذ کیا جائے گا کہ لوگوں کو کسی محکمہ سے معلومات حاصل کرنے کے لئے درخواست دینے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔

Published: undefined

مسٹر گہلوت نے آج معلومات کا حق (آر ٹی آئی) ایکٹ۔ 2005نافذ ہونے کی 15 ویں سالگرہ کے موقع پر منعقد قومی ویبینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس قانون کا نافذ ہونا معمولی بات نہیں ہے۔ یو پی اے کی چئیر پرسن محترمہ سونیا گاندھی کے عزم اور رہنمائی میں اس انقلابی قانون کے ذریعہ ملک کے تمام شہریوں کو معلومات حاصل کر نے کا حق دیا گیا ہے۔ محترمہ گاندھی اس وقت مرکزی حکومت کی قومی مشاورتی کونسل کی چیرپرسن تھیں، جس میں محترمہ ارونا رائے بھی رکن کے طورپر شامل تھیں۔

Published: undefined

انہوں نے کہاکہ آر ٹی آئی سے پورے ملک کے انتظامی نظام میں شفافیت آئی ۔ اس کے لئے آر ٹی آئی کارکنان نے جدوجہد کی اور کچھ کارکنان کو اپنی جان بھی گنوانی پڑی۔ ہندستان کے عوام کو اس قانون کی ضرورت تھی۔ دنیا کے دیگر ممالک میں بھی ایسے حق معلومات نافذ ہوئے ہیں۔ معلومات کا حق نافذ ہونے کے بعد آر ٹی آئی انڈیکس میں ایک وقت ہم دنیا میں دوسرے نمبر پر تھے لیکن 2018آتے آتے ہندستان کی رینکنگ چھٹے نمبر پر اور اس کے بعد مزید نیچے آگئی ہے۔

Published: undefined

مسٹر گہلوت نے بتایا کہ راجستھان کے عوامی معلومات پورٹل کی طرز پر مہاراشٹر اور کرناٹک میں بھی معلوماتی پورٹل تیار کئے جارہے ہیں۔ ان ریاستوں کے حکام اس کے لئے راجستھان کے حکام کے ساتھ رابطہ میں ہیں، یہ راجستھان کے لئے بھی خوشی کی بات ہے۔ انہوں نے کہاکہ ریاست میں جوابدہ انتظامیہ کے لئے اپنی گزشتہ مدت کار میں ہماری حکومت نے راجستھان عوام خدمات فراہم کرنے کی گارنٹی سے متعلق ایکٹ2011، سماعت کا حق 2012ایکٹ اور راجستھان پبلک اکوئپمنٹ میں شفافیت ایکٹ۔2012 جیسے قانون نافذ کئے تھے۔

Published: undefined

انہوں نے کہاکہ آئندہ مہینہ ریاستی انفارمیشن کمیشن میں چیف انفارمیشن کمشنر اور دیگر انفارمیشن کمشنروں کی تقرری کرنے کے ساتھ ہی آر ٹی آئی درخواست کے ذریعہ معلومات حاصل کرنے کا عمل 31 دسمبرتک مکمل طورپر آن لائن کرنے کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس کیلئے جلد ہی ریاست میں سوشل آڈٹ کے لئے گورننگ باڈی قائم کی جائے گی اور اس میں سماجی کارکنوں کوبھی نامزد کیا جائے گا۔ انہوں نے کووڈ۔19وبا کے دوران ریاستی حکومت کی طرف سے عام لوگوں کو دی گئی راحت کا بھی سوشل آڈٹ کرانے کا اعلان کیا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • تصویر: پریس ریلیز

    " src="//gumlet.assettype.com/qaumiawaz/2024-05/15c9d869-8196-44e5-9265-8830c9c81b22/WhatsApp_Image_2024_05_18_at_7_58_55_PM.jpeg?auto=format&q=35&w=1200">

    دہلی سے 28ویں حج پرواز مدینہ کے لیے روانہ، حج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثر جہاں نے کیا الوداع

  • ,
  • تصویر: بشکریہ محمد تسلیم

    " src="//gumlet.assettype.com/qaumiawaz/2024-05/4e8ffc89-a288-48c3-bfc5-40076018ce2c/WhatsApp_Image_2024_05_18_at_7_11_35_PM.jpeg?auto=format&q=35&w=1200">

    ’آپ کے غنڈوں اور حملوں سے ہم نہیں ڈرنے والے‘، کنہیا کمار نے پریس کانفرنس کر اپنے اوپر حملہ کی بتائی وجہ