قومی خبریں

ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران 37 ہزار سے زائد نئے کیسز، فعال معاملوں میں کمی

ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس (کووڈ 19) وبا کے 37571 نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور اس دوران ایکٹو کیسز کی تعداد میں 524 کی کمی درج کی گئی ہے

کورونا وائرس / آئی اے این ایس
کورونا وائرس / آئی اے این ایس 

نئی دہلی: ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس (کووڈ 19) وبا کے 37571 نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور اس دوران ایکٹو کیسز کی تعداد میں 524 کی کمی درج کی گئی ہے۔ ملک میں جمعرات کو 54 لاکھ 71 ہزار 282 افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائے گئےاوراب تک 57 کروڑ 22 لاکھ 81 ہزار 488 افراد کو ٹیکے لگائے جا چکے ہیں۔

Published: undefined

مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جمعہ کی صبح جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 37،571 نئے کیسز سامنے آنے سے متاثرہ افراد کی تعداد 3 کروڑ 23 لاکھ 58 ہزار 829 ہو گئی ہے۔ اس دوران 36 ہزار 555 مریضوں کے صحت یاب ہونے سے اس وبا کو شکست دینے والوں کی مجموعی تعداد تین کروڑ 15 لاکھ 61 ہزار 635 ہو گئی ہے۔

Published: undefined

اس دوران ایکٹو کیسز 524 کم ہو کر 3 لاکھ 63 ہزار 605 ہو گئے ہیں۔ اس دوران 540 مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر چار لاکھ 33 ہزار 589 ہو گئی ہے۔ ملک میں ایکٹو کیسزکی شرح کم ہو کر 1.12 فیصد ، شفایابی شرح بڑھ کر 97.54 فیصد اور شرح اموات 1.34 فیصد ہو گئی ہے۔

Published: undefined

مہاراشٹر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایکٹو کیسز 486 کم ہو کر 61082 رہ گئے ہیں۔ اس دوران ریاست میں 5557 مریضوں کے صحتیاب ہونے کے بعد کورونا سے نجات پانے والوں کی تعداد بڑھ کر 6214921 ہوگئی ہے ، جبکہ 154 مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 135567 ہوگئی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined