قومی خبریں

برطانیہ میں کورونا کی دوسری لہر میں پہلے کے مقابلہ زیادہ ہلاکتیں

او این ایس کے اعداد و شمار کے مطابق موجودہ لہر میں کووڈ- 19 سے برطانیہ میں یومیہ اموات پہلے کی نسبت زیادہ ہیں۔ 16 جنوری کو کورونا وائرس سے 1273 اموات ریکارڈ کی گئی

کورونا برطانیہ / تصویر آئی اے این ایس
کورونا برطانیہ / تصویر آئی اے این ایس 

لندن: برطانیہ میں کورونا وبا کے آغاز کے مقابلے دوسری لہر میں زیادہ افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ ’اسکائی نیوز‘ نے اپنی رپورٹ میں قومی شماریات کے دفتر (او این ایس) کے حوالے سے بتایا۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال مارچ سے اواخر اگست تک ’کووڈ-19‘ سے 57071 سمیت 117000 سے زیادہ افراد ہلاک ہوئے، جس میں مارچ سے لیکر اگست کے آخر تک 59677 افراد کورونا وائرس سے ہلاک ہوئے تھے۔

Published: undefined

او این ایس کے اعداد و شمار کے مطابق موجودہ لہر میں کووڈ- 19 سے برطانیہ میں یومیہ اموات پہلے کی نسبت زیادہ ہیں۔ 16 جنوری کو کورونا وائرس سے 1273 اموات ریکارڈ کی گئی، حالانکہ یہ تعداد گزشتہ سال اپریل میں 1457 سے کم ہے۔ او این ایس نے یہ بھی اطلاع دی ہے کہ آنے والے ہفتوں میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد زیادہ ہوسکتی ہے۔

Published: undefined

برطانیہ میں کورونا کی دوسری لہر میں موت کی شرح تین وجوہات کی بناء پر اونچی رہ سکتی ہے کیونکہ یہ پہلی لہر کے مقابلے میں طویل عرصہ تک جاری رہی جو اب بھی جاری ہے اور سردیوں کے مہینوں کی طرح ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined