قومی خبریں

آج نظر آئے گی مانسون کی خوفناک شکل! ہمالیہ سے لے کر مرکزی ہندوستان تک شدید بارش کا الرٹ

مشرقی اتر پردیش، مغربی مدھیہ پردیش، اتراکھنڈ، ہماچل پردیش، جموں و کشمیر، لداخ اور شمال مشرقی ہندوستان کے کئی حصوں میں بھی شدید بارش کا امکان ہے۔

<div class="paragraphs"><p>دہلی میں بارش کا منظر، تصویر قومی آواز/ویپن</p></div>

دہلی میں بارش کا منظر، تصویر قومی آواز/ویپن

 

ہندوستان کے کئی حصوں میں جمعرات (20 اگست) کو مانسون فعال رہنے والا ہے۔ محکمۂ موسمیات نے شمالی اور وسطی ہندوستان کی کئی ریاستوں میں شدید سے بہت شدید بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ چھتیس گڑھ، مشرقی مدھیہ پردیش اور مغربی اتر پردیش میں کچھ مقامات پر شدید سے بہت شدید بارش ہو سکتی ہے۔ وہیں، مشرقی اتر پردیش، مغربی مدھیہ پردیش، اتراکھنڈ، ہماچل پردیش، جموں و کشمیر، لداخ اور شمال مشرقی ہندوستان کے کئی حصوں میں بھی شدید بارش کا امکان ہے۔ محکمۂ موسمیات کے مطابق شمالی جھارکھنڈ اور اس سے متصل جنوب مغربی بہار اور جنوب مشرقی اتر پردیش کے اوپر بنا کم دباؤ کا علاقہ بارش کی اہم وجہ ہے۔

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔