
تصویر سوشل میڈیا
مودی کابینہ میں شامل مزید ایک بی جے پی لیڈر بدعنوانی میں پھنستے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔ معاملہ وزیر مملکت برائے زراعت بھاگیرتھ چودھری سے جڑا ہوا ہے، جن پر عہدہ کے غلط استعمال کا سنگین الزام عائد کیا جا رہا ہے۔ انگریزی روزنامہ ’دی انڈین ایکسپریس‘ میں ایک رپورٹ شائع ہوئی ہے، جس نے بی جے پی رکن پارلیمنٹ بھاگیرتھ چودھری کو کٹہرے میں کھڑا کر دیا ہے۔ اس رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کانگریس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ جاری کی ہے، جس میں لکھا ہے ’’مودی کا پیغام ہے– خود کھاؤ، مجھے بھی کھلاؤ، جم کر لوٹ مچاؤ۔‘‘
Published: undefined
سوشل میڈیا پوسٹ میں کانگریس کا کہنا ہے کہ ’’مودی حکومت کے وزیر بھاگیرتھ چودھری کی بڑی بدعنوانی سامنے آئی ہے۔ وزیر مملکت برائے زراعت بھاگیرتھ نے کھیرے کی زراعت کے لیے اپنی ہی وزارت سے 99 لاکھ روپے کی سبسیڈی اٹھا لی۔ وزیر بننے کے کچھ ہی ماہ بعد یہ کھیل کیا گیا۔‘‘ ساتھ ہی یہ بھی لکھا ہے کہ ’’بھاگیرتھ نے اپریل 2025 میں سبسیڈی کا مطالبہ کیا اور صرف 14 دن میں منظوری بھی مل گئی۔ یہ سیدھے طور سے عہدہ کے غلط استعمال کا معاملہ ہے۔ وزیر بن کر عوام کے پیسوں کی لوٹ کا معاملہ ہے۔‘‘
Published: undefined
اس معاملہ میں وزیر اعظم نریندر مودی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کانگریس نے کہا ہے کہ ’’نریندر مودی نے اپنے وزراء کو کھلی چھوٹ دے رکھی ہے۔ پیغام صاف ہے– خود کھاؤ، مجھے بھی کھلاؤ، جم کر لوٹ مچاؤ۔‘‘ کانگریس نے اس معاملہ میں بھاگیرتھ چودھری کے استعفیٰ کا بھی مطالبہ کیا ہے۔ اپوزیشن پارٹی کا کہنا ہے کہ ’’اس انکشاف کے بعد بھاگیرتھ چودھری کو اپنے عہدہ پر بنے رہنے کا کوئی حق نہیں ہے۔ ان کا استعفیٰ لیا جائے اور ان کے بدعنوانی کی جانچ کی جائے۔‘‘
Published: undefined
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined