قومی خبریں

مودی ایمس گواہاٹی اور آسام میں دیگر تین میڈیکل کالجوں کو قوم کے نام کریں گے وقف

وزیراعظم مودی آسام میں حفظان صحت کے جدید اختراعی انسٹی ٹیوٹ کا سنگ بنیاد رکھیں گے اور مجاز مستفیدین کو آیوشمان بھارت کا  کارڈ تقسیم کرکے آپ کے دوار آیوشمان مہم کا آغاز کریں گے۔

<div class="paragraphs"><p>وزیر اعظم نریندر مودی، تصویر یو این آئی</p></div>

وزیر اعظم نریندر مودی، تصویر یو این آئی

 

نئی دہلی: وزیراعظم نریندرمودی 14 ا پریل 2023 کو آسام کا دورہ کریں گے۔ تقریباً دوپہر 12 بجے وزیراعظم ایمس گواہاٹی پہنچیں گے اور اس کے نو تعمیر شدہ کیمپس کا معائنہ کریں گے بعد میں ایک عوامی تقریب میں پی ایم مودی ایمس گواہاٹی اور دیگر تین میڈیکل کالجوں کو قوم کے نام وقف کریں گے۔

Published: undefined

وزیراعظم آسام میں حفظان صحت کے جدید اختراعی انسٹی ٹیوٹ کا سنگ بنیاد رکھیں گے اور مجاز مستفیدین کو آیوشمان بھارت پردھان منتری جن آروگیہ یوجنا (اے بی۔ پی ایم جے اے وائی) کارڈ تقسیم کرکے آپ کے دوارآیوشمان مہم کا آغاز کریں گے۔ سہ پہرسوا دو بجے وزیراعظم گواہاٹی میں سریمنتا شنکر دیوکلکشیترمیں گواہاٹی ہائی کورٹ کی پلاٹنیم جبلی تقریبات کے موقع پر ایک پروگرام میں شرکت کریں گے۔

Published: undefined

شام 5 بجے وزیراعظم ایک عوامی تقریب کی صدارت کرنے کے لئے گواہاٹی کے سروساجائی اسٹیڈیم پہنچیں گے جہاں وہ ایک رنگا رنگ بیہو پروگرام میں شرکت کریں گے اوراس کا نظارہ کریں گے۔ تقریب میں 10000 سے زیادہ رقاص اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔ اس پروگرام کے ذریعہ وزیراعظم کامروپ میں 500 ٹی پی ڈی میتھونول پلانٹ کو چالو کرنے سمیت مختلف ترقیاتی پروجیکٹ قوم کے نام وقف کرنے کے علاوہ ان کا سنگ بنیاد بھی رکھیں گے۔

Published: undefined

وزیراعظم اس کے علاوہ پلاش باڑی اور سوال کوچی کو جوڑنے والے برہم پتر دریا پر ایک پل کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ وزیراعظم مودی سیوساگر میں رنگ گھر کی خوبصورتی کے پروجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھیں گے اور 5 ریلوے پروجیکٹ قوم کے نام وقف کریں گے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined