قومی خبریں

مودی کورونا سے نمٹنے میں ناکام: کانگریس

کانگریس نے کہا ہے کہ بحران ہر دور میں آتا ہے اور اس سے نمٹنا قیادت کی ذمہ داری ہوتی ہے لیکن وزیر اعظم نریندر مودی کورونا وبا سے نمٹنے کی ذمہ داری نبھانے میں ناکام ثابت ہوئے ہیں

امیٹھی میں ضرورتمندوں میں ضروری اشیاء تقسم کرتے کانگریس کارکنان
امیٹھی میں ضرورتمندوں میں ضروری اشیاء تقسم کرتے کانگریس کارکنان 

نئی دہلی: کانگریس نے کہا ہے کہ بحران ہر دور میں آتا ہے اور اس سے نمٹنا قیادت کی ذمہ داری ہوتی ہے لیکن وزیر اعظم نریندر مودی کورونا وبا سے نمٹنے کی ذمہ داری نبھانے میں ناکام ثابت ہوئے ہیں۔ کانگرس نے اپنے آفیشیل ٹویٹر ہینڈل سے جمعہ کے روز مودی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ وہ ذمہ داری نبھانے میں ناکام رہے ہیں۔

Published: undefined

پارٹی نے ٹویٹ کیا،’ تبدیلی فطرت کا ضابطہ ہے اور انہی تبدیلیوں کے دوران کچھ بحران بھی آتے ہیں مگر ان سے نمٹنا قیادت کی ذمہ داری ہے اور وزیر اعظم نریندر مودی کورونا صحت ایمرجنسی سے نمٹنے میں ناکام ثابت ہوئے ہیں۔ بحران پہلے بھی آئے ہیں مگر ان کا وقت رہتے تدارک کیا گیا تھا‘۔

Published: undefined

حکومت پر 21 دنوں کے لاک ڈاؤن کی تیاری نہ کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کانگریس نے کہا،’ کورونا بحران اور لاک ڈاؤن ملک کے کسانوں پر دوہری مار ہیں۔ فصل کاٹنے کے لیے کوئی انتظام نہیں کی گیا ہے۔ کسانوں کی سال بھر کی کمائی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) حکومت کی عدم دوراندیشی کی نذر ہو رہی ہے‘۔

Published: undefined

اسی کے ساتھ پارٹی نے ایک ویڈیو پوسٹ کیا جس میں ملک کی آزادی کے وقت اولیں وزیر اعظم پنڈت جواہر لعل نہرو کا ترنگا پھہراتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ پنڈت نہرو، محترمہ اندرا گاندھی اور منموہن سنگھ اپنے اپنے دور میں آنے والے بحران سے نمٹنے میں کامیاب تھے‘۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined