قومی خبریں

مودی نے نیتن یاہو سےبحیرہ احمر کے علاقے میں بحری نقل و حمل کے تحفظ پر تبادلہ خیال کیا

وزیر اعظم نیتن یاہو نے وزیر اعظم مودی کو اسرائیل اور حماس کے درمیان جاری تنازعہ میں حالیہ صورت حال سے آگاہ کیا۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

 

وزیر اعظم نریندر مودی نے اسرائیل کے وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو سے بات کرتے ہوئے بحیرہ احمر کے علاقے میں بحری جہازوں پر حملوں کے واقعات پر تشویش کا اظہار کیا اور یرغمالیوں کی رہائی اور تنازعہ کے پرامن حل پر زور دیا ۔

Published: undefined

وزیر اعظم نیتن یاہو نے وزیر اعظم مودی کو اسرائیل اور حماس کے درمیان جاری تنازعہ میں حالیہ صورت حال سے آگاہ کیا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ "دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے کو میری ٹائم ٹریفک کی سیکورٹی کے حوالے سے اپنے اپنے تحفظات سے آگاہ کرایا۔"

Published: undefined

وزیراعظم نے متاثرہ آبادی کے لیے انسانی امداد جاری رکھنے کی ضرورت کا اعادہ کیا اور بات چیت اور سفارتی عمل کے ذریعے تمام یرغمالیوں کی رہائی سمیت تنازعہ کے جلد اور پرامن حل پر زور دیا۔دونوں رہنماؤں نے رابطے میں رہنے سے اتفاق کیا۔

Published: undefined

بات چیت میں مسٹرمودی نے غزہ میں تنازعہ کے پرامن حل اور سفارتی ذرائع سے تمام یرغمالیوں کی رہائی کی ضرورت پر زور دیا۔ وزیر اعظم کے دفتر سے جاری ایک ریلیز کے مطابق، مسٹر نیتن یاہو نے وزیر اعظم مودی سے بات کی  اور انہیں اسرائیل-حماس تنازعہ میں ہونے والی پیش رفت کے بارے میں آگاہ کیا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined