قومی خبریں

اقتدار کی ہوس میں تصور سے زیادہ نیچے گر تے جا رہے ہیں وزیر اعظم

کوئی شخص اقتدار کی ہوس میں اس قدر گر جائے گا کہ جن لوگوں نے ملک کے لئے اپنی جان قربان کی ہو ان کے لئے ایسے الفاظ استعمال کرے گا تو ایسے شخص کا خدا ہی حافظ ہے

سوشل میڈیا 
سوشل میڈیا  

وزیر اعظم نریندر مودی نے ایک انتخابی تقریر میں شہید وزیر اعظم راجیو گاندھی کے تعلق سے جو کہا اس سے پورے ملک کا سر شرم سے جھک گیا ہے ۔ نریندر مودی نے کہا کہ ’’آپ کے والد(شہید راجیو گاندھی) کو بھلے ہی لوگ مسٹر کلین کہتے ہوں لیکن ان کا انتقال بدعنوان نمبر ایک طور پر ہوا ‘‘۔ کانگریس صدر راہل گاندھی کیا ملک کے ہر ذی شعور شخص نے مودی کے اس بیان کی سخت الفاظ میں تنقید کی ہے ۔

Published: undefined

’’یہ شخص (مودی) اس حد تک گرتا جا رہا ہے جہاں تک کسی نے اس سے قبل تصور بھی نہیں کیا ہو گا‘‘ ٹویٹر پر جو متعد د رد عمل سامنے آئے ہیں یہ ان میں سے ایک ہے ۔ وزیر اعظم کے اس بیان نے دنیا کے سامنے ملک کا سر شرم سے جھک گیا ہے اور وزیر اعظم کے عہدے کا معیار تار تار ہو گیا ہے لیکن سنگھ کے سائے میں نفرت اور غیر اخلاقیات کی پرورش میں پلے بڑھے کسی شخص سے اور امید بھی کیا کی جا سکتی ہے ۔

Published: undefined

معروف صحافی نکھل واگلے نے ٹویٹ کر کے کہا ہے ’’یہ شخص ہر روز اپنے بے ہودہ رویہ سے سب کو چونکا دیتا ہے ۔ آخر کار کسی تہذیب یافتہ ملک کا یہ وزیر اعظم کیسے ہو سکتا ہے ‘‘۔

Published: undefined

وزیر اعظم اپنی شکست کے خوف سے اتنے گھبرا گئے ہیں کہ ان کو اس بات کا اندازہ ہی نہیں ہے کہ جس شخص کے بارے میں وہ یہ الفاظ استعمال کر رہے ہیں اس شخص نے ملک کے لئے اپنی جان کی قربانی دی ہے اور جس کی پچھلی چار پیڑھیاں ملک کی خدمت کر رہی ہیں ۔ مودی کے اس بیان سے پوری دنیا حیران ہے ۔

وزیر اعظم کے اس انتہائی شرمناک بیان پر کانگریس صدر راہل گاندھی اور جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی نے اپنے رد عمل کا اظہار اتنے مہذب انداز میں کیا ہے کہ اس سے ہی نریندر مودی کا سر شرم سے جھک جانا چاہئے ۔ کانگریس صدر راہل گاندھی نے ٹویٹ کر کے کہا ہے ’’ مودی جی ، لڑائی ختم ہو چکی ہے ، آپ کے اعمال آپ کا انتظار کر رہے ہیں ۔ اپنے بارے میں آپ کا جو خیال ہے وہ آپ بھلے ہی میرے والد پر تھوپیں لیکن یہ بھی آپ کو نہیں بچا پائے گا ۔ میری ساری محبت اور بڑی سئ جھپی آپ کے لئے ‘‘۔

Published: undefined

دوسری جانب کانگریس کی جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی نے مودی کے بیان پر سخت حملہ بولتے ہوئے کہا ہے کہ ’’شہیدوں کے نام پر ووٹ مانگ کر ان کی شہادت کی بے عزتی کرنے والے وزیر اعظم نے کل اپنی بے لگام سنک میں ایک نیک اور پاک انسان کی شہادت کی بے عزتی کی ہے ۔ جواب امیٹھی کے عوام دیں گے جن کے لئے راجیو گاندھی نے اپنی جان دی تھی ۔ ہاں ، مودی جی یہ ملک دھوکہ بازوں کو کبھی معاف نہیں کرتا‘‘۔

Published: undefined

سابق وزیر خزانہ پی چدامبرم نے مودی کے اس بیان کی تنقید کرتے ہوئے انہیں اس تہذیب کی یاد دلائی جس میں مرنے والے شخص کی بے عزتی نہیں کی جاتی ۔ انہوں نے لکھا ’’ مرنے والے شخص کے بارے میں کبھی برا نہ بولیں ۔ کیا وزیر اعظم نے یہ قدیمی کہاوت سنی ہے ؟ کیا کوئی مذہب کسی مرنے والے شخص کی بے عزتی کرنے کی اجازت دیتا ہے ؟‘‘ انہوں نے آگے تحریر کیا ہے کہ راجیو گاندھی کے خلاف دینے والے بیان سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ وہ سامنے دکھ رہی شکست سے کتنے خوفزدہ ہیں

Published: undefined

مورخ آرڈی ٹرشکے مودی کے اس بیان پر حیران ہیں ۔ وہ لکھتی ہیں ’’ایک مرحوم حب الوطن کی بے عزتی کر کے مودی نے عوام کی تنقید اور غصہ کو دعوت دی ہے ۔ اس سے مودی کی بوکھلاہٹ اور ذہنی بیمار ہونے کا پتہ چلتا ہے ۔ ٹرمپ کے امریکہ میں رہنے والے میرے جیسے لوگوں کا اس بارے میں کہنا ہے کہ یہ ایک سنجیدہ بات ہے اور انتخابات مودی کے لئے نہیں ملک کے لئے ہو رہے ہیں‘‘

Published: undefined

معروف صحافی سگاریکا گھوش نے لکھا ہے کہ سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی کا قتل ملک کے دشمنوں نے کیا تھا کیا ایسے وزیراعظم کو گالی دے کر ووٹ بٹورے جا سکتے ہیں؟ انہوں نے لکھا ہے کہ ’’ہندوستان اخلاقیات کے خاتمہ کے گہرے کنویں میں دھکیلا جا رہا ہے ‘‘۔ ادھر سینئر ایڈیٹر شیکھر گپتا نے لکھا ہے کہ ’’راجیو گاندھی ایک ایسے حب الوطن تھے جنہوں نے انتہائی مشکل وقت میں ملک کی باگڈور سمبھالی تھی ‘‘۔

Published: undefined

معروف سیاسی کالم نگار سدھیر کلکرنی نے تحریر کیا ہے کہ ’’کیا ہندوستان میں کبھی کوئی ایسا وزیر اعظم بھی ہوا ہے جو صرف اپنے بارے میں بولتا رہتا ہو جس میں سیاسی اخلاقیات زرا سی بھی نہیں ہے ‘‘۔ انہوں نے آگے لکھا ہے کہ ’’راجیو گاندھی ملک پر شہید ہونے والے وزیر اعظم نمبر دو تھے نہ کہ بدعنوان نمر ایک ۔ ان کی والدہ شہید ہونے والی وزیر اعظم نمبر ایک تھیں‘‘۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • ’بی جے پی نے نوجوانوں کو دھوکہ دیا‘، کانگریس امیدوار آنند شرما نے کانگڑا میں کی انتخابی مہم کی شروعات