قومی خبریں

مودی-شاہ نے مہاراشٹر میں جمہوریت کو ختم کرنے کی کوشش کی، سونیا گاندھی

سونیا گاندھی نے مہاراشٹر میں حالیہ سیاسی پیشرفت کے حوالہ سے وزیر اعظم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ کو ہدف تنقید بنایا اور کہا کہ گورنر بی ایس کوشیاری کے ذریعہ ریاست میں جمہوریت کے خاتمے کی کوشش کی گئی

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

نئی دہلی: کانگریس صدر سونیا گاندھی نے جمعرات کو مہاراشٹر میں حالیہ سیاسی پیشرفت کے حوالہ سے وزیر اعظم نریندر مودی اور مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کو ہدف تنقید بنایا اور کہا کہ گورنر بی ایس کوشیاری کے ذریعہ ریاست میں جمہوریت کے خاتمے کی کوشش کی گئی۔

Published: 28 Nov 2019, 3:11 PM IST

کانگریس پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں پارٹی رہنماؤں سے خطاب کرتے ہوئے دیویندر فڑنویس کو اچانک مہاراشٹر کا وزیر اعلی اور شرد پوار کے بھتیجے اجیت پوار کو نائب وزیر اعلی کی حیثیت سے حلف دلوانے کا ذکر کرتے ہوئے سونیا گاندھی نے کہا، ’’مہاراشٹر کے گورنر (کوشاری) نے انتہائی قابل مذمت کام کیا اور اس میں کوئی شبہ نہیں کہ انہوں نے وزیر اعظم اور وزیر داخلہ کے کہنے پر یہ کام انجام دیا۔‘‘

Published: 28 Nov 2019, 3:11 PM IST

سونیا گاندھی نے کہا کہ بی جے پی نے قبل از انتخاب کی اپنی اتحادی جماعت شیوسینا کو تکبر میں آکر چھوڑ دیا۔ انہوں نے مزید کہا، ’’تین جماعتی مخلوط حکومت کی تشکیل کو ناکام بنانے کے لئے ہر ممکن کوشش کی گئی لیکن ہم نے سپریم کورٹ سے اپیل کی اور مودی-شاہ حکومت کو پوری طرح سے بے نقاب کردیا گیا۔‘‘

Published: 28 Nov 2019, 3:11 PM IST

واضح رہے کہ مہاراشٹر میں فڑنویس کو حکومت بنانے کے لئے مدعو کرنے کے گورنر کے فیصلے کے خلاف شیوسینا، کانگریس اور نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) نے ہفتے کے روز سپریم کورٹ میں اپیل کی تھی۔ سپریم کورٹ نے حالانکہ منگل کے روز یہ فیصلہ دیا کہ اگلے دن کے 5 بجے تک 288 رکنی ایوان میں فلور ٹیسٹ کرایا جائے۔ لیکن سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد اسی دن اجیت پوار اور فڑنویس نے اپنے عہدوں سے استعفیٰ دے دیا، جس سے تینوں فریقوں کے حکومت بنانے کا راستہ ہموار ہوا۔ سونیا نے کہا کہ تینوں جماعتیں بی جے پی کے غیر اخلاقی حربوں کو شکست دینے کے لئے پرعزم ہیں۔

Published: 28 Nov 2019, 3:11 PM IST

معاشی کساد بازاری پر بی جے پی کی زیرقیادت مرکزی حکومت کو نشانہ بناتے ہوئے کانگریس صدر نے کہا، ’’مودی شاہ کو ملک میں درپیش اس سنگین چیلنج سے نمٹنے کا طریقہ نہیں معلوم۔ معیشت کی حالت دن بدن خراب ہوتی جارہی ہے۔ جی ڈی پی کم ہو رہی ہے، بے روزگاری بڑھ رہی ہے اور سرمایہ کاری ہونی بند ہو گئی ہے۔ انہوں نے کہا ، ’’مسائل سے نمٹنے کے بجائے مودی-شاہ حکومت اعداد و شمار سے کھیل رہی ہے اور وہ شائع نہ ہونے پائے اس کے لئے بھرپور کوشش کر ریہ ہے۔‘‘

Published: 28 Nov 2019, 3:11 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 28 Nov 2019, 3:11 PM IST