قومی خبریں

مودی-شاہ نے نوجوانوں کا مستقبل تباہ کر دیا: راہل گاندھی

راہل گاندھی نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ’’پیارے نوجوانو، مودی اور شاہ نے آپ کا مستقبل تباہ کر دیا ہے، معیشت کو ہوئے نقصان اور نوکریوں کی قلت کو لے کر وہ آپ کے غصے کا سامنا نہیں کر سکتے ہیں

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

نئی دہلی: کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر معیشت کو تباہ کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے ملک کے نوجوانوں کا مستقبل تباہ کر دیا ہے اور ان کے پاس اس کا کوئی جواب نہیں ہے۔

Published: undefined

راہل گاندھی نے اتوار کو نوجوانوں سے خطاب کرتے ہوئے یہ ٹوئٹ کیا اور کہا ’’پیارے نوجوانو، مودی اور شاہ نے آپ کا مستقبل تبا ہ کر دیا ہے۔ معیشت کو ہوئے نقصان اور نوکریوں کی قلت کو لے کر وہ آپ کے غصے کا سامنا نہیں کر سکتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ وہ ہمارے پیارے ہندوستان کو تقسیم کر رہے ہیں اور پس پردہ نفرت پھیلا رہے ہیں‘‘۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ ان کے پاس نوجوانوں کے سوالات کا جواب نہیں ہے اس لئے تو وہ تقسیم کرنے کی حکمت عملی اپنا رہے ہیں لیکن ملک کو بچانے کے لئے ہمیں ہر ہندوستانی کے ساتھ محبت سے پیش آنا ہے۔ انہوں نے کہا ’’ہر ہندوستانی کے تیئں محبت کا جذبہ رکھ کر ہی ہم ان کی تقسیم کاری کے ارادوں کو نیست و نابود کر سکتے ہیں‘‘۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined