نئی دہلی: وزیراعظم نریندر مودی نے یوروپی کمیشن کی چیرپرسن اروسلا ون دیرلاین کے ساتھ آج ٹیلی فون پربات چیت کی۔ بات چیت کے دوران دونوں لیڈروں نے کووڈ۔19 کی دوسری لہر کو کنٹرول کرنے کے لئے ہندوستان کی کوششوں سمیت ہندوستان اور یوروپی یونین میں کووڈ۔19کی موجودہ صورتحال کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔ پی ایم مودی نے کووڈ۔ 19 کی دوسری لہر کے خلاف ہندوستان کی لڑائی میں فوری طورپر تعاون کے لئے یوروپی یونین اور اس کے اراکین ممالک کی تعریف کی۔
Published: undefined
دونوں لیڈروں نے اس بات کا ذکر کیا کہ گزشتہ برس جولائی میں ہوئے ہند۔یوروپی یونین کی چوٹی کانفرنس کے بعد سے آپسی اسٹریٹجک شراکت داری میں نئے سرے سے تیزی آئی ہے۔ دونوں لیڈروں نے اس بات پر رضامندی ظاہر کی ہے کہ ہندوستان۔ یوروپی یونین کے لیڈروں کا آئندہ 8 تاریخ کو ورچول طریقہ سے ہونے والا آئندہ اجلاس ہندوستان اور یوروپی یونین کے مابین پہلے سے ہی کثیر الجہتی تعلقات کو نئے سرے سے رفتار فراہم کرنے کا ایک اہم موقع ہوگا۔
Published: undefined
ہندوستان۔ یوروپی یونین کے قائدین کی یہ میٹنگ یوروپی یونین27+ کے فارمیٹ میں ہونے والی پہلی میٹنگ ہوگی اور اس سے ہندوستان۔یوروپی یونین کے مابین اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے لئے دونوں فریقین کی مشترکہ امنگوں کی عکاسی ہوتی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined