قومی خبریں

کورونا سے مرنے والوں کے کنبوں کو راحت فراہم کرنے سے مودی حکومت کا انکار، کانگریس نے کہا شرمناک

رندیپ سنگھ سرجے والا نے کہا کہ مودی حکومت نے سپریم کورٹ کو حلف نامہ دے کر کہا کہ مرکز کے پاس کورونا وبا سے مرنے والے لوگوں کے کنبوں کو چار لاکھ روپے کا معاوضہ دینے کے لئے پیسہ نہیں ہے۔

رندیپ سرجے والا
رندیپ سرجے والا 

نئی دہلی: کانگریس نے حکومت سے سپریم کورٹ میں کورونا سے مرنے والوں کے کنبوں کو چار لاکھ روپے کی مالی مدد فراہم کرنے سے انکار کو شرمناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت صرف ملک کو لوٹنے کا کام کر رہی ہے۔

Published: undefined

کانگریس کے مواصلات محکمہ کے سربراہ رندیپ سنگھ سرجے والا نے اتوار کو یہاں ایک بیان میں کہا کہ چلو بھر پانی میں ڈوب مرے بی جے پی حکومت۔ مودی حکومت نے سپریم کورٹ کو حلف نامہ دے کر کہا کہ مرکز کے پاس کورونا وبا سے مرنے والے لوگوں کے کنبوں کو چار لاکھ روپے کا معاوضہ دینے کے لئے پیسہ نہیں ہے۔

Published: undefined

انہوں نے سخت الفاظ کا استعمال کرتے ہوئے آگے کہا کہ کیا مودی حکومت کو ذرا بھی شرم ہے۔ کورونا متاثرین کو معاوضہ دینے کو پیسہ نہیں پر کورونا کے دوران سنٹرل وسٹا اور پی ایم کے لئے شاندار محل بنوانے کے لئے 20,000 کروڑ روپے ہیں اور پٹرول اور ڈیزل کی لوٹ سے سال 2020-21میں جمع کیے گئے 3,89,662 کروڑروپے کہاں گئے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined