قومی خبریں

نوٹ بندی سے پریشان بی جے پی رہنما نے کی خودکشی

یوپی کے میرٹھ میں بی جے پی کے سابق کونسلر نے اتوار کو پھانسی کا پھندہ لگا کر خود کشی کر لی، خبروں کے مطابق سابق کونسلر نوٹ بندی کے بعد سے پریشان تھا، اسی وجہ سے انہوں نے خود کشی جیسا قدم اٹھایا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

جس نوٹ بندی منصوبہ کو مودی حکومت اور پی ایم مودی کامیاب ہونے کا دعوی اکثر ریلیوں میں کرتے ہیں ان کی ہی پارٹی کے رہنما نے نوٹ بندی کی وجہ سے خودکشی کر لی ہے، معاملہ میرٹھ کا ہے جہاں بی جے پی کے سابق کونسلر نے اتوار کو پھانسی کا پھندہ لگا کر خود کشی کر لی۔ خبروں کے مطابق وہ نوٹ بندی کے بعد سے بہت زیادہ پریشان تھے اسی وجہ سے اس طرح کا سخت قدم اٹھایا ہے۔ پولس نے لاش کے پاس موجود سوسائڈ نوٹ کو قبضے میں لے لیا ہے اور اس کی جانچ شروع کر دی ہے۔

Published: undefined

ایس پی سٹی اکھلیش نارائن سنگھ نے بتایا کہ مرنے والے کا نام ستیش چند ولد سری رائے ہے، اکھلیش نارائن کے مطابق لاش کے پاس سے 4 صفحے کا ایک سوساڈ نوٹ بھی برآمد ہوا ہے۔ حالانکہ انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ سابق کونسلر نے اپنے سوسائڈ نوٹ میں کیا لکھا ہے، سوسائڈ نوٹ کے بارے میں پوچھے جانے پر ایس پی سٹی اکھلیش نارائن نے صرف اتنا کہا کہ پہلے اس کا خط ٹیسٹ کرایا جائے گا اس کے بعد ہی کچھ کہا جا سکتا ہے۔

Published: undefined

خبروں کے مطابق ستیش چند چاندی کے تھوک کاروباری تھے اور گزشتہ دو سالوں سے کافی پریشان چل رہے تھے، خاندان میں بیوی اوشا اور ایک گود لی ہوئی بیٹی ورشا ہیں، بیوی اوشا کے مطابق اتوار کی صبح قریب 9 بجے ستیش فلیٹ پر جانے کی بات کہہ کر گھر سے گئے تھے، دوپہر تک ان کے گھر نہ لوٹنے پر خاندان کے لوگ ستیش کے موبائل پر کال کرتے رہے، لیکن انہوں نے کال ریسیو نہیں کی، جس کے بعد اوشا نے ملیانہ باشندے اپنے نندوئی کو معاملے کی اطلاع دیتے ہوئے فلیٹ پر بھیجا۔ جب اوشا کے نندوئی موقع پر پہنچے تو فلیٹ کا دروازہ کھلا پڑا تھا، انہوں نے اندر جا کر دیکھا تو کمرے میں چھت کے كنڈے سے ستیش کی لاش رسی کے سہارے لٹک رہی تھی۔

Published: undefined

جائے وقوعہ پر پہنچی پولس نے ستیش چند کی لاش کو نیچے اتارا، پولس کا کہنا ہے کہ تلاشی کے دوران کمرے میں شراب کی ایک بوتل اور سگریٹ کے کچھ ٹکڑے بھی پڑے ملے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined